دوسرا راستہ
میرا نصیب العین۔۔۔ مسلمان حکومت کے پیچھے جمعہ ادا کرنا۔۔۔ وہ بہت چکرایا، یہ کیسا نعرہ ہے مگر کتبے پر تو یہی کچھ لکھا ہوا تھا۔ اس وقت وہ ڈبل ڈیکر کی بالائی منزل میں دریچے کے برابر کی نشست پر بیٹھا تھا، اور باہر دیکھ رہا تھا، سفر میں خواہ وہ بس کا سفر ہو یا لاری کا، یا ریل گاڑی کا، ...