Ibn e Insha

ابن انشا

ممتاز پاکستانی شاعر ، اپنی غزل ’ کل چودھویں کی رات تھی‘ کے لئے مشہور

Pakistani poet known for his ghazal "kal chaudhanvi ki raat thi, shab bhar raha charcha tera".

ابن انشا کے تمام مواد

2 مضمون (Articles)

29 غزل (Ghazal)

    جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا

    جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے کبھی دشت جنوں آباد کیا کبھی بستیاں بن کبھی کوہ و دمن رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن جہاں حسن ملا وہاں بیٹھ رہے جہاں پیار ملا وہاں صاد کیا شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا کبھی بیت کہے لکھی چاند نگر کبھی ...

    مزید پڑھیے

    دل کس کے تصور میں جانے راتوں کو پریشاں ہوتا ہے

    دل کس کے تصور میں جانے راتوں کو پریشاں ہوتا ہے یہ حسن طلب کی بات نہیں ہوتا ہے مری جاں ہوتا ہے ہم تیری سکھائی منطق سے اپنے کو تو سمجھا لیتے ہیں اک خار کھٹکتا رہتا ہے سینے میں جو پنہاں ہوتا ہے پھر ان کی گلی میں پہنچے گا پھر سہو کا سجدہ کر لے گا اس دل پہ بھروسا کون کرے ہر روز مسلماں ...

    مزید پڑھیے

    پیت کرنا تو ہم سے نبھانا سجن ہم نے پہلے ہی دن تھا کہا نا سجن

    پیت کرنا تو ہم سے نبھانا سجن ہم نے پہلے ہی دن تھا کہا نا سجن تم ہی مجبور ہو ہم ہی مختار ہیں خیر مانا سجن یہ بھی مانا سجن اب جو ہونے کے قصے سبھی ہو چکے تم ہمیں کھو چکے ہم تمہیں کھو چکے آگے دل کی نہ باتوں میں آنا سجن کہ یہ دل ہے سدا کا دوانا سجن یہ بھی سچ ہے نہ کچھ بات جی کی بنی سونی ...

    مزید پڑھیے

    دل سی چیز کے گاہک ہوں گے دو یا ایک ہزار کے بیچ

    دل سی چیز کے گاہک ہوں گے دو یا ایک ہزار کے بیچ انشاؔ جی کیا مال لیے بیٹھے ہو تم بازار کے بیچ پینا پلانا عین گنہ ہے جی کا لگانا عین ہوس آپ کی باتیں سب سچی ہیں لیکن بھری بہار کے بیچ اے سخیو اے خوش‌ نظرو یک گونہ کرم خیرات کرو نعرہ زناں کچھ لوگ پھریں ہیں صبح سے شہر نگار کے بیچ خار و ...

    مزید پڑھیے

    اپنے ہم راہ جو آتے ہو ادھر سے پہلے

    اپنے ہم راہ جو آتے ہو ادھر سے پہلے دشت پڑتا ہے میاں عشق میں گھر سے پہلے چل دیے اٹھ کے سوئے شہر وفا کوئے حبیب پوچھ لینا تھا کسی خاک بسر سے پہلے عشق پہلے بھی کیا ہجر کا غم بھی دیکھا اتنے تڑپے ہیں نہ گھبرائے نہ ترسے پہلے جی بہلتا ہی نہیں اب کوئی ساعت کوئی پل رات ڈھلتی ہی نہیں چار ...

    مزید پڑھیے

تمام

31 نظم (Nazm)

    میدو کا طوطا

    تین ہماری بہنیں چھوٹی مل کر کھائیں آدھی روٹی نا پتلی نا بالکل موٹی میدو ان میں سب سے چھوٹی میدو نے اک طوطا پالا اس طوطے کا رنگ نرالا نیچے نیلا اوپر کالا ٹڈے ایسی آنکھوں والا اس طوطے کی ہوئی چڑھائی دن بھر کر کے مغز کھپائی شام کو دی میدو نے دہائی اس طوطے کو لینا بھائی لاکھ پڑھائیں ...

    مزید پڑھیے

    بلو کا بستہ

    چھوٹی سی بلو چھوٹا سا بستہ ٹھونسا ہے جس میں کاغذ کا دستہ لکڑی کا گھوڑا روئی کا بھالو چورن کی شیشی آلو کچالو بلو کا بستہ جن کی پٹاری جب اس کو دیکھو پہلے سے بھاری لٹو بھی اس میں رسی بھی اس میں ڈنڈا بھی اس میں گلی بھی اس میں اے پیاری بلو یہ تو بتاؤ کیا کام کرنے اسکول جاؤ اردو نہ ...

    مزید پڑھیے

    اے متوالو! ناقوں والو!!

    اے متوالو ناقوں والو دیتے ہو کچھ اس کا پتا نجد کے اندر مجنوں نامی ایک ہمارا بھائی تھا آخر اس پر کیا کچھ بیتی جانو تو احوال کہو موت ملی یا لیلیٰ پائی؟ دیوانے کا مآل کہو عقل کی باتیں کہنے والے دوستوں نے اسے سمجھایا اس کو تو لیکن چپ سی لگی تھی نا بولا نا باز آیا خیر اب اس کی بات کو ...

    مزید پڑھیے

    یہ کون آیا

    انشاؔ جی یہ کون آیا کس دیس کا باسی ہے ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں اداسی ہے خوابوں کے گلستاں کی خوشبوئے دل آرا ہے یا صبح تمنا کے ماتھے کا ستارا ہے ترسی ہوئی نظروں کو اب اور نہ ترسا رے اے حسن کے سوداگر اے روپ کے بنجارے رمنا دل انشاؔ کا اب تیرا ٹھکانا ہو اب کوئی بھی صورت ہو اب کوئی ...

    مزید پڑھیے

    دل آشوب

    یوں کہنے کو راہیں ملک وفا کی اجال گیا اک دھند ملی جس راہ میں پیک خیال گیا پھر چاند ہمیں کسی رات کی گود میں ڈال گیا ہم شہر میں ٹھہریں، ایسا تو جی کا روگ نہیں اور بن بھی ہیں سونے ان میں بھی ہم سے لوگ نہیں اور کوچے کو تیرے لوٹنے کا تو سوال گیا ترے لطف و عطا کی دھوم سہی محفل محفل اک ...

    مزید پڑھیے

تمام