حماد حسن کی رباعی

    ڈاکٹر بیوی

    مجھ کو ہے دل کا عارضہ اور میری بیوی ڈاکٹر پھر بھلا ہر مزے کی چیز مجھ سے نہ دور جائے کیوں لنچ مرا ہے ابلی دال ناشتہ ایک سادہ ٹوسٹ روسٹ کی خوشبو پھر بھلا ناک میں میری آئے کیوں اصلی گھی سونگھ سکتا ہوں مکھن کو دیکھ سکتا ہوں کھانے کی آرزو مگر ناتواں دل میں آئے کیوں حال مرا نہ پوچھئے ...

    مزید پڑھیے

    شوہر کی فریاد

    ہم اپنے کمرے میں بے مونس و بے یار بیٹھے ہیں کہ ڈرائنگ روم میں بیوی کے رشتہ دار بیٹھے ہیں یہاں ہم بیٹھ کر چائے کے اک کپ کو ترستے ہیں وہاں سب لے کے بسکٹ کیک کے انبار بیٹھے ہیں ہمارا بس چلے تو سب کو ہی کچلا کھلا دیں ہم مگر قانون سے ڈرتے ہیں اور لاچار بیٹھے ہیں نہ چھیڑو ہم کو اے بی بی ...

    مزید پڑھیے

    امریکہ اور بیوی

    میری بیوی ناشتہ کرتی نہ تھی میرے بغیر رات کا کھانا بھی میرے ساتھ ہی کھاتی تھی وہ پہنچی امریکہ تو اس کو لگ گئی ایسی ہوا مجھ کو نکڑ سے بس اک برگر منگا دیتی تھی وہ دندناتی پھرتی تھی وہ اپنی کیڈیلاک میں بات کرتا تھا تو بس ٹی وی لگا لیتی تھی وہ تب پلاؤ اور بریانی تو بس اک خواب ...

    مزید پڑھیے

    شوہر کی فطرت

    ہم کو کچھ ہلچل مچانی چاہئے دل کی دنیا پھر بسانی چاہئے چاہے سر کے بال ہوں پورے سفید پھر بھی قسمت آزمانی چاہئے ہے ضرورت زوجۂ ثانی کی اب پیار کی تازہ کہانی چاہئے ہو گیا ہے گھر میں کچھ زیادہ سکوں گھر میں اب بچوں کی نانی چاہئے دیکھتے ہیں روز کھڑکی سے جسے وہ پڑوسن گھر میں آنی ...

    مزید پڑھیے

    شوہر نامہ

    شوہر جی اٹھو گھر سے نکلو شادی کا سوگ منانا کیا جو ہونا تھا وہ ہو کے رہا اب دل کو اور جلانا کیا بیوی کی زبان درازی سے جھنجھلاتے ہو گھبراتے ہو جب شادی کر ہی بیٹھے ہو تو پھر اب شور مچانا کیا سب دوستوں کے اکسانے پر اٹھو تو سہی نکلو تو سہی جب اردو فلم ہی دیکھنی ہے تو شبنم کیا اور شبانہ ...

    مزید پڑھیے

    جورو کا غلام

    ہماری تھی جو پیاری سی مسہری وہ اب ساسو کی چاہت ہو گئی ہے جلے ہیں اس قدر اس بات سے ہم ہماری کالی رنگت ہو گئی ہے دہل جاتے ہیں بیوی کی گرج سے بس اب کچھ ایسی حالت ہو گئی ہے یوں چلاتی ہے بیوی روز ہم پہ کہ جیسے اس کی عادت ہو گئی ہے بنا لیتے ہیں ہم مسکین صورت ہمیں بھی اب مہارت مہارت ہو ...

    مزید پڑھیے