ڈاکٹر بیوی
مجھ کو ہے دل کا عارضہ اور میری بیوی ڈاکٹر پھر بھلا ہر مزے کی چیز مجھ سے نہ دور جائے کیوں لنچ مرا ہے ابلی دال ناشتہ ایک سادہ ٹوسٹ روسٹ کی خوشبو پھر بھلا ناک میں میری آئے کیوں اصلی گھی سونگھ سکتا ہوں مکھن کو دیکھ سکتا ہوں کھانے کی آرزو مگر ناتواں دل میں آئے کیوں حال مرا نہ پوچھئے ...