کٹھ حجتی یا کٹ حجتی ؟ ان دونوں میں سے درست کیا ہے؟
اوپر،غزل والے شعر میں، چچا نے ’کاٹ‘ کو مذکر باندھ دیاہے، جب کہ لغات میں یہ ’اسمِ مؤنث‘ ہے۔ شاید ردیف کی مجبوری سے چچا کو اس لفظ کی جنس تبدیل کرنی پڑ گئی۔ ردیف کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیے کہ اسی غزل کے ایک شعر میں چچا بچوں کو کیا پٹّی پڑھا رہے ہیں: " وہ چُراوے باغ میں میوہ جسے ؛ پھاند جانا یاد ہو دیوار کا "