Ehsan Danish

احسان دانش

بیسویں صدی کی چوتھی اور پانچویں دہائیوں کے مقبول ترین شاعروں میں شامل، فیض احمد فیض کے ہم عصر

One of the most popular poets in the fourth and fifth decades of 20th century, contemporary of Faiz Ahmad Faiz.

احسان دانش کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

    مزدور شاعر کی غزل: پرسشِ غم کا شکریہ

    احسان دانش

    عظیم مزدور شاعر ، نثر نگار ، وہ جس نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کو اس رنگ میں دیکھا کہ یہ جہاں، یعنی جہانِ معلوم، اسے جہانِ دیگر ۔نظر آنے لگا ۔ یعنی وہ شخص ، جس نے جامعہ پنجاب کے ریگزاروں میں مزدوری کی ، بیل کی طرح کولہو چلائے ، دیواریں کھڑی کیں ، دیواروں پر اپنے ہنر کے نشاں ثبت کیے ،اس احسان دانش کی بعد میں اسی مادرِ علمی ، یونیورسٹی آف دی پنجاب میں بحیثیتِ پروفیسر تقرری بھی ۔ہوئی

    مزید پڑھیے

50 غزل (Ghazal)

    رموز بے خودی سمجھے نہ اسرار خودی سمجھے

    رموز بے خودی سمجھے نہ اسرار خودی سمجھے بڑی شے ہے اگر اپنی حقیقت آدمی سمجھے ضیا اندر ضیا تنویر در تنویر ضو در ضو کوئی آخر کہاں تک راز ہائے زندگی نہیں ہٹتی نظر انجام عالم سے نہیں ہٹتی اسے کوئی خودی گردان لے یا بے خودی سمجھے بہت مشکل ہے اس معیار کی رندی زمانے میں جو لغزش کو گنہ ...

    مزید پڑھیے

    مرے مٹانے کی تدبیر تھی حجاب نہ تھا

    مرے مٹانے کی تدبیر تھی حجاب نہ تھا وگرنہ کون سے دن حسن بے نقاب نہ تھا اگرچہ ناز کش ساغر شراب نہ تھا خمار خانے میں مجھ سا کوئی خراب نہ تھا کھلا طلسم تمنا تو کھل گیا یہ بھی کہ اک فریب نظر تھا ترا شباب نہ تھا خیال دوست تری جلوہ تابیوں کی قسم جو تو نہ تھا مری دنیا میں آفتاب نہ ...

    مزید پڑھیے

    ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے

    ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے کلیجہ تھام لے اپنا مرا دل دیکھنے والے یہ دل والوں کو تعلیم سجود پائے جاناں ہے سر ہر موج کو برپائے ساحل دیکھنے والے ہر اک ذرے میں پوشیدہ ہے اک طغیان مدہوشی سنبھل کر دیکھنا پیمانۂ دل دیکھنے والے مٹاتا جا رہا ہوں نقش پا صحرا نوردی ...

    مزید پڑھیے

    کرتے کرتے امتزاج کعبہ و بت خانہ ہم

    کرتے کرتے امتزاج کعبہ و بت خانہ ہم اس جگہ پہنچے کہ ہو کر رہ گئے دیوانہ ہم سانس لے سکتے نہیں افسوس آزادانہ ہم جانے کب سے ہیں اسیر کعبہ و بتخانہ ہم وہ محبت ہی نہیں جس میں نہ ہوں شکوے گلے اک کہانی تم سنائے جاؤ اک افسانہ ہم دیر پا نکلی نہ فانوس خرد کی روشنی بڑھ گئی وحشت بالآخر ہو ...

    مزید پڑھیے

    حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہے

    حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہے یہ دل‌ نا محرم انجام کا انجام ہے آنکھ کیا ہے حسن کی رنگینیوں کا آئنہ دل ہے کیا خون تمنا کا چھلکتا جام ہے دیجیے بیمار‌ الفت کی جگر داری کی داد نزع کا عالم ہے ہونٹوں پر تمہارا نام ہے پھر وہ یاد آئے ہوئی مدہوش دل کی کائنات پھر اٹھا درد جگر پھر کچھ ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 قصہ (Latiife)

    احسان دانش کا تعارف

    ڈاکٹر تاثیر اور احسان دانش ریل میں اکٹھے سفر کررہے تھے ۔ ایک اسٹیشن پر تاثیر کے ایک دوست اسی ڈبے میں داخل ہوئے ۔ تاثیرنے ان سے احسان دانش کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آپ ہیں اردو کے مشہور شاعر، مصور فطرت، شاعر مزدور حضرت احسان دانش کاندھلوی ، اس دوست نے پوچھا۔’’وہی جو مزدوروں کے ...

    مزید پڑھیے

    مزدور شاعر کا معاوضہ

    راولپنڈی کے ایک مشاعرے کے لیے لاہور سے کچھ شعراء کو مدعو کرنے کے لیے منتظمین حضرات احسان دانش سے ملے۔ انہوں نے سوال کیا’’آپ کتنے پیسے دے سکیں گے ؟‘‘ گلزار نے کہا۔’’آپ کو تین سو روپے دیئے جاسکیں گے ۔ یہ زیادہ سے زیادہ معاوضہ ہے ۔اس رقم کو قبول فرماتے ہوئے خان بہادر حفیظ ...

    مزید پڑھیے

    گھوڑا ، گھاس اور مفت کا مشاعرہ

    گھوڑا ، گھاس اور مفت کا مشاعرہ احسان دانش سے کسی مشاعرہ کے ممتظ نے التجا کی کہ ہم ایک مشاعرہ کررہے ہیں ، اس میں شامل ہوکر ممنون فرمائیے ۔ احسان نے پوچھا۔ ’’معاوضہ کتنا ملے گا ؟‘‘ منتظم نے نہایت انکساری سے جواب دیا ۔ ’’آپ اس مشاعرہ میں معاوضہ کے بغیر شمولیت فرماکر کمترین کو ...

    مزید پڑھیے

24 قطعہ (Qita)

تمام