صدیق اکبرؓ: جس سے بنائے عشق و محبت ہے استوار
حضرت ابوبکرؓ ؓکی زندگی اخلاق محمدی سے آراستہ تھی۔قارہ کے سردار ابن دغنہ نے قریش کے روبروابوبکرؓ کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھا: ’’ابوبکرؓ فقیر و محتاج کو کما کر دیتے ہیں، صلۂ رحمی کرتے ہیں، محتاجوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور راہ حق میں آنے والی مصیبتوں میں مدد کرتے ہیں۔‘‘