کیا سیرتِ طیبہ کی پیروی کیے بغیر قرآن کے رستے پر چلا جا سکتا ہے؟
آپؐ کی تعلیم وتربیت نے صحرا نشینوں میں جو ذہانت وفطانت، جو اِخلاص وایمان، جو نظم وضبط، جو بلند نصب العین اور جو اعلیٰ اَخلاقی اَقدار پروان چڑھائے اور ان کے اندر اِمامت وقیادتِ دنیا کی زبردست صلاحیتوں کی نشونما وآبیاری کی اور جو جہانگیر ، جہاں دار، جہاں آراء اور جہان بین عبقری (Genius)شخصیات تیار کیں وہ صرف آپؐ ہی کا حصہ اور آپؐ کی سید الاولین والآخرین اور خاتم النبیینؐ و رسولؐ ربّ العالمین ہونے کی بیّن وناقابلِ تردید دلیل ہے۔