سردیوں کے موسم میں مجبور، ٹھٹھرتے لوگوں کا آسرا بنیے
حدیث میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : "جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے گا ، جب تک اس کے جسم پر وہ کپڑا رہے گا ، اس وقت تک دینے والا اللہ کی حفاظت میں رہے گا ۔" (ترمذی : 2484) علماء نے لکھا ہے کہ ان حدیثوں میں مسلمان کا ذکر بس اس وجہ سے ہے کہ جس سماج میں ان باتوں کی تلقین کی گئی تھی اس کی غالب اکثریت مسلمانوں کی تھی ، ورنہ یہی فضیلت عام انسانوں کی مدد کرنے اور انہیں پہننے کے لیے کپڑے دینے پر بھی حاصل ہوگی ۔