Dagh Dehlvi

داغؔ دہلوی

مقبول ترین اردو شاعروں میں سے ایک ، شاعری میں برجستگی ، شوخی اور محاوروں کے استعمال کے لئے مشہور

Last of classical poets who celebrated life and love. Famous for his playfulness of words (idioms/ phrases).

داغؔ دہلوی کی غزل

    مزے عشق کے کچھ وہی جانتے ہیں

    مزے عشق کے کچھ وہی جانتے ہیں کہ جو موت کو زندگی جانتے ہیں شب وصل لیں ان کی اتنی بلائیں کہ ہمدم مرے ہاتھ ہی جانتے ہیں نہ ہو دل تو کیا لطف آزار و راحت برابر خوشی ناخوشی جانتے ہیں جو ہے میرے دل میں انہیں کو خبر ہے جو میں جانتا ہوں وہی جانتے ہیں پڑا ہوں سر بزم میں دم چرائے مگر وہ ...

    مزید پڑھیے

    دیکھ کر جوبن ترا کس کس کو حیرانی ہوئی

    دیکھ کر جوبن ترا کس کس کو حیرانی ہوئی اس جوانی پر جوانی آپ دیوانی ہوئی پردے پردے میں محبت دشمن جانی ہوئی یہ خدا کی مار کیا اے شوق پنہانی ہوئی دل کا سودا کر کے ان سے کیا پشیمانی ہوئی قدر اس کی پھر کہاں جس شے کی ارزانی ہوئی میرے گھر اس شوخ کی دو دن سے مہمانی ہوئی بیکسی کی آج کل کیا ...

    مزید پڑھیے

    ان کے اک جاں نثار ہم بھی ہیں

    ان کے اک جاں نثار ہم بھی ہیں ہیں جہاں سو ہزار ہم بھی ہیں تم بھی بے چین ہم بھی ہیں بے چین تم بھی ہو بے قرار ہم بھی ہیں اے فلک کہہ تو کیا ارادہ ہے عیش کے خواست گار ہم بھی ہیں کھینچ لائے گا جذب دل ان کو ہمہ تن انتظار ہم بھی ہیں بزم دشمن میں لے چلا ہے دل کیسے بے اختیار ہم بھی ہیں شہر ...

    مزید پڑھیے

    ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں

    ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں ناز والے نیاز کیا جانیں شمع رو آپ گو ہوئے لیکن لطف سوز و گداز کیا جانیں کب کسی در کی جبہہ سائی کی شیخ صاحب نماز کیا جانیں جو رہ عشق میں قدم رکھیں وہ نشیب و فراز کیا جانیں پوچھئے مے کشوں سے لطف شراب یہ مزا پاکباز کیا جانیں بلے چتون تری غضب ری نگاہ کیا ...

    مزید پڑھیے

    ان آنکھوں نے کیا کیا تماشا نہ دیکھا

    ان آنکھوں نے کیا کیا تماشا نہ دیکھا حقیقت میں جو دیکھنا تھا نہ دیکھا تجھے دیکھ کر وہ دوئی اٹھ گئی ہے کہ اپنا بھی ثانی نہ دیکھا نہ دیکھا ان آنکھوں کے قربان جاؤں جنہوں نے ہزاروں حجابوں میں پروانہ دیکھا نہ ہمت نہ قسمت نہ دل ہے نہ آنکھیں نہ ڈھونڈا نہ پایا نہ سمجھا نہ دیکھا مریضان ...

    مزید پڑھیے

    دل ناکام کے ہیں کام خراب

    دل ناکام کے ہیں کام خراب کر لیا عاشقی میں نام خراب this hapless heart is all to blame In love it did besmirch my name اس خرابات کا یہی ہے مزہ کہ رہے آدمی مدام خراب this vice does have a specialty one's ruined for eternity دیکھ کر جنس دل وہ کہتے ہیں کیوں کرے کوئی اپنے دام خراب seeing my heart's wares on display she says why waste money pray? ابر تر سے صبا ہی ...

    مزید پڑھیے

    یہ بات بات میں کیا نازکی نکلتی ہے

    یہ بات بات میں کیا نازکی نکلتی ہے دبی دبی ترے لب سے ہنسی نکلتی ہے ٹھہر ٹھہر کے جلا دل کو ایک بار نہ پھونک کہ اس میں بوئے محبت ابھی نکلتی ہے بجائے شکوہ بھی دیتا ہوں میں دعا اس کو مری زباں سے کروں کیا یہی نکلتی ہے خوشی میں ہم نے یہ شوخی کبھی نہیں دیکھی دم عتاب جو رنگت تری نکلتی ...

    مزید پڑھیے

    وہ زمانہ نظر نہیں آتا

    وہ زمانہ نظر نہیں آتا کچھ ٹھکانا نظر نہیں آتا جان جاتی دکھائی دیتی ہے ان کا آنا نظر نہیں آتا عشق در پردہ پھونکتا ہے آگ یہ جلانا نظر نہیں آتا اک زمانہ مری نظر میں رہا اک زمانہ نظر نہیں آتا دل نے اس بزم میں بٹھا تو دیا اٹھ کے جانا نظر نہیں آتا رہیے مشتاق جلوۂ دیدار ہم نے مانا ...

    مزید پڑھیے

    ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا

    ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا کن انکھیوں سے اس کو مگر دیکھ لینا فقط نبض سے حال ظاہر نہ ہوگا مرا دل بھی اے چارہ گر دیکھ لینا کبھی ذکر دیدار آیا تو بولے قیامت سے بھی پیشتر دیکھ لینا نہ دینا خط شوق گھبرا کے پہلے محل موقع اے نامہ بر دیکھ لینا کہیں ایسے بگڑے سنورتے بھی دیکھے نہ ...

    مزید پڑھیے

    اس ادا سے وہ جفا کرتے ہیں

    اس ادا سے وہ جفا کرتے ہیں کوئی جانے کہ وفا کرتے ہیں یوں وفا عہد وفا کرتے ہیں آپ کیا کہتے ہیں کیا کرتے ہیں ہم کو چھیڑوگے تو پچھتاؤگے ہنسنے والوں سے ہنسا کرتے ہیں نامہ بر تجھ کو سلیقہ ہی نہیں کام باتوں میں بنا کرتے ہیں چلئے عاشق کا جنازہ اٹھا آپ بیٹھے ہوئے کیا کرتے ہیں یہ بتاتا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 5