Bulbul Kashmiri

بلبل کاشمیری

بلبل کاشمیری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جو اس زلف پیچاں کو ہم دیکھتے ہیں

    جو اس زلف پیچاں کو ہم دیکھتے ہیں دھواں سا یہ ہر پیچ و خم دیکھتے ہیں نظر ان کی کمزور اتنی ہوئی ہے کہ عینک سے بھی اب وہ کم دیکھتے ہیں سنپولوں کو رکھتے تھے جن میں چھپا کر اب ان آستینوں میں بم دیکھتے ہیں ترے میکدے کے بلانوش مے کش نہ جن دیکھتے ہیں نہ رم دیکھتے ہیں وہ گزرے ہیں موٹر سے ...

    مزید پڑھیے

    کچھ برائے ساقیٔ گلفام پی لیتا ہوں میں

    کچھ برائے ساقیٔ گلفام پی لیتا ہوں میں کچھ بہ اصرار لب مادام پی لیتا ہوں میں کچھ بنام غالبؔ و جوشؔ و جگرؔ فیضؔ و عدمؔ کچھ بیاد حافظ و خیام پی لیتا ہوں میں از سر نو سر پہ بالوں کو اگانے کے لیے حسب نسخہ روغن بادام پی لیتا ہوں میں میکدے میں جب بھی پیتا ہوں کبھی زاہد کے ساتھ بل ادا ...

    مزید پڑھیے

    ہوتا رہا فراق میں لاغر تمام رات

    ہوتا رہا فراق میں لاغر تمام رات ہاتھوں سے اٹھ سکا بھی نہ ساغر تمام رات بدلیں شب فراق میں کچھ اتنی کروٹیں آئے ہیں یاد دیس کے مچھر تمام رات بڑھنے دو سوز عشق میں یہ دل کی دھڑکنیں جلتے رہیں یہ آگ کے ہیٹر تمام رات وہ باندھتے رہے میں اسے کھولتا رہا بچھ ہی سکا نہ ڈھنگ سے بستر تمام ...

    مزید پڑھیے

    سرکار میرے عشق کا معیار دیکھنا

    سرکار میرے عشق کا معیار دیکھنا لایا ہوں آپ کے لیے میں کار دیکھنا میں چھینک چھینک کر ہوا بیمار دیکھنا نسوار وعظ دیتے ہو مقدار دیکھنا لاکھوں ہوئے ہیں شہر میں بیکار دیکھنا باور نہ ہو تو آج کا اخبار دیکھنا ارزاں لگے نہ دل مرا تو اے مرے عزیز سو بار جا کے عشق کا بازار دیکھنا کہتا ...

    مزید پڑھیے

    مشرقی دنیا میں بیوی ہے اگر نوکر کا نام

    مشرقی دنیا میں بیوی ہے اگر نوکر کا نام مغربی دنیا میں شوفر جانیے شوہر کا نام رسم شادی گھٹ رہی ہے بڑھ رہی ہے دوستی ماں بتا سکتی نہیں بچوں کو اب فادر کا نام شادیاں دشوار تر کرنے لگی رسم جہیز لب پہ آسانی سے آتا ہی نہیں دختر کا نام کشت و خوں میں کٹ رہے ہیں اس طرح لوگوں کے سر آدمی ہے ...

    مزید پڑھیے

تمام

2 مزاحیہ (Mazahiya)

    یہ زلفوں کا محل گنبد نما معلوم ہوتا ہے

    یہ زلفوں کا محل گنبد نما معلوم ہوتا ہے ترے سر پر کسی کا مقبرہ معلوم ہوتا ہے مزاج یار موسم کی طرح فوراً بدلتا ہے یہ انگلستان کی آب و ہوا معلوم ہوتا ہے کبھی سورج نہیں ڈوبا تمہارے حسن تاباں کا یہ سابق دولت برطانیہ معلوم ہوتا ہے ہمیشہ میری قسمت میں ہے افریقہ کی تاریکی یہ تیرا سایۂ ...

    مزید پڑھیے

    شراب ارغواں کو شیخ پہلے تو برا سمجھے

    شراب ارغواں کو شیخ پہلے تو برا سمجھے مگر پھر رفتہ رفتہ صحت افزا شوربا سمجھے نظر بازوں کو بھی دھوکہ ہوا فیشن کی چھل بل سے وہ اکثر اچھی خاصی چھوکری کو چھوکرا سمجھے ہزاروں سال سے پولیس کی تفتیش جاری ہے حسینوں کی کمر کو وہ ہمیشہ لاپتا سمجھے ہوا کشمیر اور پنجاب میں اب تک نہ ...

    مزید پڑھیے

1 نظم (Nazm)

    مرا روزہ ہے

    دور سے جلوہ دکھاؤ کہ مرا روزہ ہے تم مرے پاس نہ آؤ کہ مرا روزہ ہے گھٹ سکے دن تو گھٹاؤ کہ مرا روزہ ہے بڑھ سکے رات بڑھاؤ کہ مرا روزہ ہے قرض اٹھاؤ کہ چراؤ مگر اے اہل حرم بیسیوں کھانے پکاؤ کہ مرا روزہ ہے میرے بچو کہیں باغیچے میں کھیلو جا کر گل غپاڑہ نہ مچاؤ کہ مرا روزہ ہے باندھ لو آنکھوں ...

    مزید پڑھیے