Azhar Iqbal

اظہر اقبال

ہندوستان کی نوجوان نسل کے مشہور شاعر

Well-known Indian poet representing the younger generation

اظہر اقبال کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    دل کی گلی میں چاند نکلتا رہتا ہے

    دل کی گلی میں چاند نکلتا رہتا ہے ایک دیا امید کا جلتا رہتا ہے جیسے جیسے یادوں کہ لو بڑھتی ہے ویسے ویسے جسم پگھلتا رہتا ہے سرگوشی کو کان ترستے رہتے ہیں سناٹا آواز میں ڈھلتا رہتا ہے منظر منظر جی لو جتنا جی پاؤ موسم پل پل رنگ بدلتا رہتا ہے راکھ ہوئی جاتی ہے ساری ہریالی آنکھوں ...

    مزید پڑھیے

    تمہاری یاد کے دیپک بھی اب جلانا کیا

    تمہاری یاد کے دیپک بھی اب جلانا کیا جدا ہوئے ہیں تو عہد وفا نبھانا کیا بسیط ہونے لگی شہر جاں پہ تاریکی کھلا ہوا ہے کہیں پر شراب خانہ کیا کھڑے ہوئے ہو میاں گنبدوں کے سائے میں صدائیں دے کے یہاں پر فریب کھانا کیا ہر ایک سمت یہاں وحشتوں کا مسکن ہے جنوں کے واسطے صحرا و آشیانہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ ماہتاب ابھی بام پر نہیں آیا

    وہ ماہتاب ابھی بام پر نہیں آیا مری دعاؤں میں شاید اثر نہیں آیا بہت عجیب ہے یاروں بلندیوں کا طلسم جو ایک بار گیا لوٹ کر نہیں آیا یہ کائنات کی وسعت کھلی نہیں مجھ پر میں اپنی ذات سے جب تک گزر نہیں آیا بہت دنوں سے ہے بے شکل سی میری مٹی بہت دنوں سے کوئی کوزہ گر نہیں آیا بس ایک لمحہ ...

    مزید پڑھیے

    زمین دل اک عرصے بعد جل تھل ہو رہی ہے

    زمین دل اک عرصے بعد جل تھل ہو رہی ہے کوئی بارش میرے اندر مسلسل ہو رہی ہے لہو کا رنگ پھیلا ہے ہمارے کینوس پر تیری تصویر اب جا کر مکمل ہو رہی ہے ہوائے تازہ کا جھونکا چلا آیا کہاں سے کہ مدت بعد سی پانی میں ہلچل ہو رہی ہے تجھے دیکھے سے ممکن مغفرت ہو جائے اس کی تیرے بیمار کی بس آج اور ...

    مزید پڑھیے

    گلاب چاندنی راتوں پہ وار آئے ہم

    گلاب چاندنی راتوں پہ وار آئے ہم تمہارے ہونٹوں کا صدقہ اتار آئے ہم وہ ایک جھیل تھی شفاف نیل پانی کی اور اس میں ڈوب کو خود کو نکھار آئے ہم ترے ہی لمس سے ان کا خراج ممکن ہے ترے بغیر جو عمریں گزار آئے ہم پھر اس گلی سے گزرنا پڑا تری خاطر پھر اس گلی سے بہت بے قرار آئے ہم یہ کیا ستم ہے ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 قطعہ (Qita)