نو منزلہ بلڈنگ
زمیں کا رقص پیہم سرد لوہے کی نکیلی کیل، زنجیر کشش، شانے اور اک نو منزلہ بلڈنگ اور اس نو منزلہ بلڈنگ کو اپنے ناتواں شانوں کی باقی ماندہ قوت سے سنبھالے اس فسردہ شہر کی سب سے بڑی فٹ پاتھ پر ٹانگیں پسارے ہر گزرتے واہمے کو تکنے والا میں یہ برفیلی ہوا تھی یا کوئی لمحہ صبا رفتار لمحہ ...