Anwar Shuoor

انور شعور

پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، ایک اخبار میں روزانہ حالات حاضرہ پر ایک قطعہ لکھتے ہیں

Leading Pakistani poet who writes a four-lined on current affairs daily for the Pakistani Newspaper Jung.

انور شعور کے تمام مواد

50 غزل (Ghazal)

    یہ تنہائی یہ عزلت اے دل اے دل

    یہ تنہائی یہ عزلت اے دل اے دل جوانی میں یہ حالت اے دل اے دل نگر ہوتا تو کوئی بات بھی تھی بیاباں میں یہ وحشت اے دل اے دل بھلا کیا اس بھری دنیا میں تنہا وہی ہے خوب صورت اے دل اے دل کسے ہوتی نہیں اس کی ضرورت مگر اتنی ضرورت اے دل اے دل زمانہ چاہئے دل جیتنے کو یہ بے تابی یہ عجلت اے دل ...

    مزید پڑھیے

    یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خو مجھ میں

    یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خو مجھ میں چھپا ہوا ہے کہیں وہ شگفتہ رو مجھ میں مہ و نجوم کو تیری جبیں سے نسبت دوں اب اس قدر بھی نہیں عادت غلو مجھ میں تغیرات جہاں دل پہ کیا اثر کرتے ہے تیری اب بھی وہی شکل ہو بہ ہو مجھ میں رفوگروں نے عجب طبع آزمائی کی رہی سرے سے نہ گنجائش رفو مجھ ...

    مزید پڑھیے

    کیا بے مروتی کا شکوہ گلہ کسی سے

    کیا بے مروتی کا شکوہ گلہ کسی سے خود ہم نے کب وفا کی اپنے سوا کسی سے اس ہاتھ سے وصولی اس ہاتھ سے ادائی پہنچا دیا کسی کو جو کچھ ملا کسی سے معلوم ہے ہمیں ہم کتنے پڑھے لکھے ہیں یہ سن لیا کسی سے وہ سن لیا کسی سے اس دور میں کہاں یہ آزادئ عمل تھی چوری چھپے ہمارا تھا سلسلہ کسی سے سب ایک ...

    مزید پڑھیے

    اکیلے کیا پس دیوار و در گئے ہم تم

    اکیلے کیا پس دیوار و در گئے ہم تم سگان خفتہ کو ہشیار کر گئے ہم تم قدم قدم پہ عجب بے حیا نگاہوں کا حصار سا نظر آیا جدھر گئے ہم تم گلوں نے خوب پذیرائی کی کہ بھولے سے کسی چمن میں نہ بار دگر گئے ہم تم امید وصل کے دن کٹ گئے بھٹکنے میں نہ ہوٹلوں پہ یقیں تھا نہ گھر گئے ہم تم ہوائے دہر نے ...

    مزید پڑھیے

    ختم ہر اچھا برا ہو جائے گا

    ختم ہر اچھا برا ہو جائے گا ایک دن سب کچھ فنا ہو جائے گا کیا پتا تھا دیکھنا اس کی طرف حادثہ اتنا بڑا ہو جائے گا مدتوں سے بند دروازہ کوئی دستکیں دینے سے وا ہو جائے گا ہے ابھی تک اس کے آنے کا یقین جیسے کوئی معجزہ ہو جائے گا مسکرا کر دیکھ لیتے ہو مجھے اس طرح کیا حق ادا ہو جائے ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 مزاحیہ (Mazahiya)