Anwar Masood

انور مسعود

برصغیر میں طنز و مزاح کے ممتاز شاعر

One of the prominent poets of Humour & Satire in the Indian subcontinent

انور مسعود کی نظم

    سائیڈ ایفیکٹس

    سر درد میں گولی یہ بڑی زود اثر ہے پر تھوڑا سا نقصان بھی ہو سکتا ہے اس سے ہو سکتی ہے پیدا کوئی تبخیر کی صورت دل تنگ و پریشان بھی ہو سکتا ہے اس سے ہو سکتی ہے کچھ ثقل سماعت کی شکایت بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے ممکن ہے خرابی کوئی ہو جائے جگر میں ہاں آپ کو یرقان بھی ہو سکتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    گھر

    چھپے ہیں اشک دروازوں کے پیچھے چھتوں نے سسکیاں ڈھانپی ہوئی ہیں دکھوں کے گرد دیواریں چنی ہیں بظاہر مختلف شکلیں ہیں سب کی مگر اندر کے منظر ایک سے ہیں بنی آدم کے سب گھر ایک سے ہیں

    مزید پڑھیے

    میری پہلی نظم

    کیا بچے سلجھے ہوتے ہیں جب گیند سے الجھے ہوتے ہیں وہ اس لیے مجھ کو بھاتے ہیں دن بیتے یاد دلاتے ہیں وہ کتنے حسین بسیرے تھے جب دور غموں سے ڈیرے تھے جو کھیل میں حائل ہوتا تھا نفرین کے قابل ہوتا تھا ہر اک سے الجھ کر رہ جانا رک رک کے بہت کچھ کہہ جانا ہنس دینا باتوں باتوں پر برسات کی کالی ...

    مزید پڑھیے