Ameerul Islam Hashmi

امیر الاسلام ہاشمی

امیر الاسلام ہاشمی کی رباعی

    کیا کیا ہے عرض کرنا یہ عرض پھر کروں گا

    کیا کیا ہے عرض کرنا یہ عرض پھر کروں گا پھر عرض کیا کروں گا یہ عرض پھر کروں گا جب تک رہے گا رسہ رسہ کشی رہے گی کب تک رہے گا رسہ یہ عرض پھر کروں گا ملا نے کیا کیا تھا ملا نے کیا کیا ہے ملا کرے گا کیا کیا یہ عرض پھر کروں گا رشوت جو روکنا ہے جائز اسے کرا لو یہ جائزہ ہے کس کا یہ عرض پھر ...

    مزید پڑھیے

    چاند ماری

    میری بیوی کا جن سے رشتہ ہے صرف ان سے ہی رشتہ داری ہے اور جتنے عزیز ہیں میرے ان سے دن رات چاند ماری ہے

    مزید پڑھیے

    بہ مجبوری ہر اک رنج و محن لکھنا پڑا مجھ کو

    بہ مجبوری ہر اک رنج و محن لکھنا پڑا مجھ کو بنا کر خود کو موضوع سخن لکھنا پڑا مجھ کو زبانیں جن کی قینچی کی طرح چلتی تھیں شوہر پر انہیں شیریں زباں شیریں دہن لکھنا پڑا مجھ کو ہر اک محفل میں جلووں کی جو رشوت پیش کرتی تھیں وہ جیسی بھی تھیں جان انجمن لکھنا پڑا مجھ کو مری مجبوریوں نے ...

    مزید پڑھیے

    حیا گرتی ہوئی دیوار تھی کل شب جہاں میں تھا

    حیا گرتی ہوئی دیوار تھی کل شب جہاں میں تھا نظر اٹھنا بہت دشوار تھی کل شب جہاں میں تھا جنہیں ساڑی میں آنا تھا وہ پتلونوں میں آئیں تھیں تمیز مرد و زن دشوار تھی کل شب جہاں میں تھا نظر کے کوفتے رخ کے پراٹھے وصل کے شربت مکمل دعوت دیدار تھی کل شب جہاں میں تھا زلیخائیں بضد تھیں ایک ...

    مزید پڑھیے

    کشمکش

    کبھی کی ہو چکی ہوتی ہماری اور اک شادی ہمارے درمیاں حائل جو اک پاجی نہیں ہوتا وہ لڑکی اب بھی راضی ہے مگر شادی کرے کیسے کہ اس لڑکی کا جو پوتا ہے وہ راضی نہیں ہوتا

    مزید پڑھیے

    معاملہ بندی

    کچھ اتنی دیر تک تقریر کی منصوبہ بندی پر نہ دیکھا یہ مقرر نے کہ اک اک سیٹ خالی ہے رکے جس دم وہ دم لینے تو صدر انجمن بولیں ہماری نسل آئندہ بھی اب آنے ہی والی ہے

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2