Altaf Hussain Hali

الطاف حسین حالی

اردو تنقید کے بانیوں میں شامل۔ ممتاز قبل از جدید شاعر۔ مرزا غالب کے سوانح ’یاد گار غالب‘ لکھنے کےلئے مشہور

One of the founders of Urdu criticism. Outstanding pre-modern poet. Famous for writing Yaadgar-e-ghalib the first biography of Mirza Ghalib.

الطاف حسین حالی کی رباعی

    مکر و ریا

    حالیؔ رہ راست جو کہ چلتے ہیں سدا خطرہ انہیں گرگ کا نہ ڈر شیروں کا لیکن ان بھیڑیوں سے واجب ہے حذر بھیڑوں کے لباس میں ہیں جو جلوہ نما

    مزید پڑھیے

    سکوت درویش جاہل

    مصروف جو یوں وظیفہ خوانی میں ہیں آپ خیر اپنی سمجھتے بے زبانی میں ہیں آپ بولیں کچھ منہ سے یا نہ بولیں حضرت معلوم ہے ہم کو جتنے پانی میں ہیں آپ

    مزید پڑھیے

    تقاضائے سن

    حالیؔ کو جو کل فسردہ خاطر پایا پوچھا باعث تو ہنس کے یہ فرمایا رکھو نہ اب اگلی صحبتوں کی امید وہ وقت گئے اب اور موسم آیا

    مزید پڑھیے

    ریفارم کی حد

    دھونے کی ہے اے رفارمر جا باقی کپڑے پہ ہے جب تلک کہ دھبا باقی ہے دھو شوق سے دھبے کو پہ اتنا نہ رگڑ دھبا رہے کپڑے پہ نہ کپڑا باقی

    مزید پڑھیے

    موجودہ ترقی کا انجام

    پوچھا جو کل انجام ترقیٔ بشر یاروں سے کہا پیر مغاں نے ہنس کر باقی نہ رہے گا کوئی انسان میں عیب ہو جائیں گے چھل چھلا کے سب عیب و ہنر

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2