Altaf Hussain Hali

الطاف حسین حالی

اردو تنقید کے بانیوں میں شامل۔ ممتاز قبل از جدید شاعر۔ مرزا غالب کے سوانح ’یاد گار غالب‘ لکھنے کےلئے مشہور

One of the founders of Urdu criticism. Outstanding pre-modern poet. Famous for writing Yaadgar-e-ghalib the first biography of Mirza Ghalib.

الطاف حسین حالی کے تمام مواد

10 مضمون (Articles)

    ایام تعطیل میں ایک سفر کی کیفیت

    مولانا حالی جب اینگلو عربک اسکول دہلی میں فرسٹ اورینٹل ٹیچر تھے تو موسمی تعطیلات میں جو اس وقت ایک مہینے کی ہوا کرتی تھیں، انہوں نے خاص طور پر ایک تفریحی سفر ریاست الور کا کیا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تفریح کے لئے خاص الور ہی کو مولانا نے کیوں منتخب کیا۔ بہرحال اس سفر میں وہ ...

    مزید پڑھیے

    سر سید احمد خاں اور ان کے کام

    یہ وہ سب سے پہلا مضمون ہے جو سرسید کے کاموں کی تائید اور حمایتیں مولانا حالی نے لکھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا حالی سرسید کے اس وقت سے ساتھ تھے جب کہ انہوں نے ولایت سے واپسی کے بعد ابھی اپنی تعلیمی اور اصلاحی تحریک شروع نہیں کی تھی۔ صرف قومی خدمت کا خیال ظاہر کیا تھا اور ...

    مزید پڑھیے

    مرزا کے اخلاق و عادات و خیالات

    مرزا کے اخلاق نہایت وسیع تھے۔ وہ ہر شخص سے جوان سے ملنے جاتا تھا بہت کشادہ پیشانی سے ملتے تھے۔ جو شخص ایک دفعہ ان سے مل آتا تھا اس کو ہمیشہ ان سے ملنے کا اشتیاق رہتا تھا۔ دوستوں کو دیکھ کر وہ باغ باغ ہو جاتے تھے اور ان کی خوشی سے خوش اور ان کے غم سے غمگین ہوتے تھے۔ اس لئے ان کے دوست ...

    مزید پڑھیے

    زبان گویا

    اے میری بلبل ہزار داستان! اے میری طوطی شیوا بیان! اے میری قاصد! اے میری ترجمان! اے میری وکیل! اے میری زبانٍ! سچ بتا، توکس درخت کی ٹہنی اور کس چمن کا پودا ہے؟ کہ تیرے ہر پھول کا رنگ جدا اور تیرے ہر پھل میں ایک نیا مزہ ہے۔ کبھی تو ایک ساحر فسوں ساز ہے جس کے سحر کا رد، نہ جادو کا اتار۔ ...

    مزید پڑھیے

    کمال شاعری کیلئے ضروری شرائط

    شاعری میں کمال حاصل کرنے کے لئے ضروری شرطیں حسب ذیل ہیں۔ یہ وہ شرطیں اور خاص باتیں ہیں جوشاعر کوغیر شاعر سے تمیز دیتی ہیں۔ ان میں سے ایک وہی ہے یعنی تخیل اور دوم محاکات یعنی صحیفہ فطرت کے مطالعے کی عادت اور الفاظ پر قدرت۔ سب سے مقدم اورضروری چیزجو شاعر کوغیرشاعر سے تمیز دیتی ہے ...

    مزید پڑھیے

تمام

28 غزل (Ghazal)

    حشر تک یاں دل شکیبا چاہئے

    حشر تک یاں دل شکیبا چاہئے کب ملیں دلبر سے دیکھا چاہئے ہے تجلی بھی نقاب روئے یار اس کو کن آنکھوں سے دیکھا چاہئے غیر ممکن ہے نہ ہو تاثیر غم حال دل پھر اس کو لکھا چاہئے ہے دل افگاروں کی دل داری ضرور گر نہیں الفت مدارا چاہئے ہے کچھ اک باقی خلش امید کی یہ بھی مٹ جائے تو پھر کیا ...

    مزید پڑھیے

    رنج اور رنج بھی تنہائی کا

    رنج اور رنج بھی تنہائی کا وقت پہنچا مری رسوائی کا عمر شاید نہ کرے آج وفا کاٹنا ہے شب تنہائی کا تم نے کیوں وصل میں پہلو بدلا کس کو دعویٰ ہے شکیبائی کا ایک دن راہ پہ جا پہنچے ہم شوق تھا بادیہ پیمائی کا اس سے نادان ہی بن کر ملیے کچھ اجارہ نہیں دانائی کا سات پردوں میں نہیں ٹھہرتی ...

    مزید پڑھیے

    دھوم تھی اپنی پارسائی کی

    دھوم تھی اپنی پارسائی کی کی بھی اور کس سے آشنائی کی کیوں بڑھاتے ہو اختلاط بہت ہم کو طاقت نہیں جدائی کی منہ کہاں تک چھپاؤ گے ہم سے تم کو عادت ہے خود نمائی کی لاگ میں ہیں لگاؤ کی باتیں صلح میں چھیڑ ہے لڑائی کی ملتے غیروں سے ہو ملو لیکن ہم سے باتیں کرو صفائی کی دل رہا پائے بند ...

    مزید پڑھیے

    دل کو درد آشنا کیا تو نے

    دل کو درد آشنا کیا تو نے درد دل کو دوا کیا تو نے طبع انساں کو دی سرشت وفا خاک کو کیمیا کیا تو نے وصل جاناں محال ٹھہرایا قتل عاشق روا کیا تو نے تھا نہ جز غم بساط عاشق میں غم کو راحت فزا کیا تو نے جان تھی اک وبال فرقت میں شوق کو جاں گزا کیا تو نے تھی محبت میں ننگ منت غیر جذب دل کو ...

    مزید پڑھیے

    میں تو میں غیر کو مرنے سے اب انکار نہیں

    میں تو میں غیر کو مرنے سے اب انکار نہیں اک قیامت ہے ترے ہاتھ میں تلوار نہیں کچھ پتا منزل مقصود کا پایا ہم نے جب یہ جانا کہ ہمیں طاقت رفتار نہیں چشم بد دور بہت پھرتے ہیں اغیار کے ساتھ غیرت عشق سے اب تک وہ خبردار نہیں ہو چکا ناز اٹھانے میں ہے گو کام تمام للہ الحمد کہ باہم کوئی ...

    مزید پڑھیے

تمام

4 قصہ (Latiife)

    شادی کے بعد ۔۔

    غالباً1909ء کی بات ہے کہ مولوی محمد یحییٰ تنہا وکیل میرٹھ نے مولانا حالی ؔ کو اپنی شادی میں پانی پت بلایا ۔ شادی کے بعد مولانا حالیؔ اور مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی اور بعض دوسرے بزرگ بیٹھے آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ مولانا محمد اسماعیل میرٹھی نے مسکراتے ہوئے مولوی محمد یحییٰ ...

    مزید پڑھیے

    ہالی موالی کا مولوی ہونا

    ایک مرتبہ مولانا حالیؔ سہارنپور تشریف لے گئے اور وہاں ایک معزز رئیس کے پاس ٹھہرے جو بڑے زمیندار بھی تھے۔ گرمی کے دن تھے اور مولانا کمرے میں لیٹے ہوئے تھے ۔ اسی وقت اتفاق سے ایک کسان آگیا۔ رئیس صاحب نے اس سے کہا کہ ’’یہ بزرگ جو آرام کررہے ہیں ان کو پنکھا جھل ‘‘ وہ بے چارہ پنکھا ...

    مزید پڑھیے

    مجذوب کا رد عمل اور مولوی کی مسکراہٹ

    مولانا حالیؔ کے مقامی دوستوں میں مولوی وحیدالدین سلیم(لٹریری اسسٹنٹ سرسید احمد خاں) بھی تھے ۔جب یہ پانی پت میں ہوتے تو روزانہ مولانا حالیؔ کے پاس جاکر گھنٹوں بیٹھا کرتے تھے ۔ ایک روز صبح ہی صبح پہنچے۔ مولانا نے رات کو کوئی غزل کہی تھی ۔ وہ ان کو سنائی ۔ سلیم سن کر پھڑک اٹھے اور ...

    مزید پڑھیے

    غزل کی اصلاح

    مولانا حالی ؔ کے پاس ان کے ایک ملنے والے غزل لکھ کر لائے اور برائے اصلاح پیش کی۔ غزل میں کوئی بھی مصرعہ عیب سے خالی نہ تھا ۔ مولانا حالی نے تمام غزل پڑھنے کے بعد بے ساختہ فرمایا: ’’بھئی غزل خوب ہے، اس میں تو کہیں انگلی رکھنے کو بھی جگہ نہیں۔‘‘

    مزید پڑھیے

1 مزاحیہ (Mazahiya)

    میڈیکل ٹیسٹ

    دو ملازم ایک کالا اور گورا دوسرا دوسرا پیدل مگر پہلا سوار راہ وار تھے سول سرجن کی کوٹھی کی طرف دونوں رواں کیونکہ بیماری کی رخصت کے تھے دونوں خواست گار راہ میں دونوں کے باہم ہو گئی کچھ ہشت مشت کوکھ میں کالے کی اک مکا دیا گورے نے مار صدمہ پہنچا جس سے تلی کو بہت مسکین کی آ کے ...

    مزید پڑھیے

12 نظم (Nazm)

    مرثیۂ دہلی 4

    تذکرہ دہلیٔ مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز داستاں گل کی خزاں میں نہ سنا اے بلبل ہنستے ہنستے ہمیں ظالم نہ رلانا ہرگز ڈھونڈھتا ہے دل شوریدہ بہانے مطرب دردانگیز غزل کوئی نہ گانا ہرگز صحبتیں اگلی مصور ہمیں یاد آئیں گی کوئی دلچسپ مرقع نہ دکھانا ہرگز موجزن ...

    مزید پڑھیے

    حب وطن

    اے سپہر بریں کے سیارو اے فضائے زمیں کے گل زارو اے پہاڑوں کی دل فریب فضا اے لب جو کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا اے عنادل کے نغمۂ سحری اے شب ماہتاب تاروں بھری اے نسیم بہار کے جھونکو دہر ناپائیدار کے دھوکو تم ہر اک حال میں ہو یوں تو عزیز تھے وطن میں مگر کچھ اور ہی چیز جب وطن میں ہمارا تھا رمنا تم ...

    مزید پڑھیے

    دکن

    یہ مقولہ ہند میں مدت سے ہے ضرب‌ المثل جو کہ جا پہنچا دکن میں بس وہیں کا ہو رہا پارسی ہندو مسلماں یا مسیحی ہو کوئی ہے دکن کو ہر کوئی اپنی ولایت جانتا صحن گلشن میں کسی کام کو آئے کوئی جائے گا بوئے ربا سے معطر ہو کر حیدرآباد بھی اک باغ ہے ماشاء اللہ ہے جہاں فیض کا دروازہ کشادہ سب ...

    مزید پڑھیے

    نشاط امید

    اے مری امید میری جاں نواز اے مری دل سوز میری کارساز میری سپر اور مرے دل کی پناہ درد و مصیبت میں مری تکیہ گاہ عیش میں اور رنج میں میری شفیق کوہ میں اور دشت میں میری رفیق کاٹنے والی غم ایام کی تھامنے والی دل ناکام کی دل پہ پڑا آن کے جب کوئی دکھ تیرے دلاسے سے ملا ہم کو سکھ تو نے نہ ...

    مزید پڑھیے

    حب وطن

    اے وطن اے مرے بہشت بریں کیا ہوئے تیرے آسمان زمیں رات اور دن کا وہ سماں نہ رہا وہ زمیں اور وہ آسماں نہ رہا سچ بتا تو سبھی کو بھاتا ہے یا کہ مجھ سے ہی تیرا ناتا ہے میں ہی کرتا ہوں تجھ پہ جان نثار یا کہ دنیا ہے تیری عاشق زار کیا زمانے کو تو عزیز نہیں اے وطن تو تو ایسی چیز نہیں جن و انسان ...

    مزید پڑھیے

تمام

18 رباعی (Rubaai)

    مرض پیری لا علاج ہے

    اب ضعف کے پنجہ سے نکلنا معلوم پیری کا جوانی سے بدلنا معلوم کھوئی ہے وہ چیز جس کا پانا ہے محال آتا ہے وہ وقت جس کا ٹلنا معلوم

    مزید پڑھیے

    عشق

    اے عشق کیا تو نے گھرانوں کو تباہ پیروں کو خرف اور جوانوں کو تباہ دیکھا ہے سدا سلامتی میں تیری قوموں کو ذلیل خاندانوں کو تباہ

    مزید پڑھیے

    گدائی کی ترغیب

    اک مرد توانا کو جو سائل پایا کی میں نے ملامت اور بہت شرمایا بولا کہ ہے اس کا ان کی گردن پہ وبال دے دے کے جنہوں نے مانگنا سکھلایا

    مزید پڑھیے

    سختی کا جواب نرمی ہے

    فتنہ کو جہاں تلک ہو دیجے تسکیں زہر اگلے کوئی تو کیجے باتیں شیریں غصہ غصے کو اور بھڑکاتا ہے اس عارضہ کا علاج بالمثل نہیں

    مزید پڑھیے

    وقت کی مساعدت

    اے وقت بگاڑ کا ہے سب کے چارہ پر تجھ سے بگڑنے کا نہیں ہے یارا ہو جائے گر ایک تو ہمارا ساتھی پھر غم نہیں پھر جائے زمانہ سارا

    مزید پڑھیے

تمام