Akhtar Shirani

اختر شیرانی

مقبول ترین اردو شاعروں میں شامل ، شدید رومانی شاعری کے لئے مشہور

One of the most popular Urdu poets ever, known for his intense romantic poetry.

اختر شیرانی کی نظم

    جہاں ریحانہؔ رہتی تھی

    یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی وہ اس وادی کی شہزادی تھی اور شاہانہ رہتی تھی کنول کا پھول تھی سنسار سے بیگانہ رہتی تھی نظر سے دور مثل نکہت مستانہ رہتی تھی یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہ رہتی تھی انہی صحراؤں میں وہ اپنے گلے کو چراتی تھی انہیں چشموں پہ وہ ہر روز منہ ...

    مزید پڑھیے

    بنارس

    ہر اک کو بھاتی ہے دل سے فضا بنارس کی وہ گھاٹ اور وہ ٹھنڈی ہوا بنارس کی وہ مندروں میں پجاریوں کا ہجوم وہ گھنٹیوں کی صدا وہ فضا بنارس کی تمام ہند میں مشہور ہے یہاں کی سحر کچھ اس قدر ہے سحر خوش نما بنارس کی پجاریوں کا نہانا وہ گھاٹ پر آ کر وہ صبح دم کی فضا دل کشا بنارس کی وہ کشتیوں کا ...

    مزید پڑھیے

    سورج کی کرنوں کا گیت

    سنہری سورج نے آسماں پر کہا کہ کیا بھیجوں میں زمیں کو یہ راگ تھا کرنوں کی زباں پر زمیں پہ جانے دو تم ہمیں کو ترس گیا دھوپ کو زمانہ ہیں کب سے چھائی ہوئی گھٹائیں جو آج کر دو ہمیں روانہ زمین پر نور جا بچھائیں گھٹا کے پردوں کو چاک کر دیں زمین پر روشنی لٹائیں چمن کو کیچڑ سے پاک کر ...

    مزید پڑھیے

    دل و دماغ کو رو لوں گا آہ کر لوں گا

    دل و دماغ کو رو لوں گا آہ کر لوں گا تمہارے عشق میں سب کچھ تباہ کر لوں گا اگر مجھے نہ ملیں تم تمہارے سر کی قسم میں اپنی ساری جوانی تباہ کر لوں گا مجھے جو دیر و حرم میں کہیں جگہ نہ ملی ترے خیال ہی کو سجدہ گاہ کر لوں گا جو تم سے کر دیا محروم آسماں نے مجھے میں اپنی زندگی صرف گناہ کر لوں ...

    مزید پڑھیے

    جگنو

    کنارے جھیل کے پھرتا ہے جگنو کبھی اڑتا کبھی گرتا ہے جگنو ہوا کی گود میں اک روشنی ہے کہ ننھی شمع کوئی اڑ رہی ہے ستارہ سا چمکتا ہے فضا میں شرارہ اڑتا پھرتا ہے ہوا میں کوئی مہتاب سی چھوٹی ہے گویا ستارے کی کرن ٹوٹی ہے گویا اندھیرے میں سنہری تیتری ہے کہ سونے کی کوئی ننھی پری ہے ہری ...

    مزید پڑھیے

    جھولا

    آیا ساون کا مہینہ نظر آیا جھولا دل کو بھایا مری آنکھوں میں سمایا جھولا سال بھر رہ کے بہشتوں کی فضا میں مہماں ابر کی گود میں بیٹھا ہوا آیا جھولا چولی دامن کا سا ہے ساتھ گھٹا کا اس کا اس طرف آئی گھٹا اس طرف آیا جھولا رت ہے جھولے کی نہ کیوں آج خدائی جھولے ننھی کلیوں کو ہواؤں نے جھلایا ...

    مزید پڑھیے

    مجھے لے چل

    مری سلمیٰؔ مجھے لے چل تو ان رنگیں بہاروں میں! جہاں رنگیں بہشتیں کھیلتی ہیں سبزہ زاروں میں! جہاں حوروں کی زلفیں جھومتی ہیں شاخساروں میں جہاں پریوں کے نغمے گونجتے ہیں کوہساروں میں جوانی کی بہاریں تیرتی ہیں آبشاروں میں مری سلمیٰؔ! مجھے لے چل تو ان رنگیں بہاروں میں وہ مستانہ ...

    مزید پڑھیے

    اے عشق ہمیں برباد نہ کر

    اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم تو اور ہمیں ناشاد نہ کر قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر یوں ظلم نہ کر بیداد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر جس دن سے ملے ہیں دونوں کا سب چین گیا آرام گیا چہروں سے بہار صبح گئی آنکھوں سے ...

    مزید پڑھیے

    ایک حسن فروش سے

    محبت آہ تیری یہ محبت رات بھر کی ہے تری رنگین خلوت کی لطافت رات بھر کی ہے ترے شاداب ہونٹوں کی عنایت رات بھر کی ہے ترے مستانہ بوسوں کی حلاوت رات بھر کی ہے مہ روشن ہے تو اور تیری طلعت رات بھر کی ہے گل شبو ہے تو اور تیری نکہت رات بھر کی ہے تو کیا جانے کہ سودائے محبت کس کو کہتے ہیں محبت ...

    مزید پڑھیے

    شملے کی ریل گاڑی

    سولن کی چوٹیوں سے جھنڈی ہلا رہی ہے غصے میں بے تحاشا سیٹی بجا رہی ہے دیکھو وہ آ رہی ہے شملے کی ریل گاڑی دو انجنوں کے منہ سے شعلے نکل رہے ہیں دو ناگ مل کے گویا دوزخ اگل رہے ہیں آنکھیں دکھا رہی ہے شملے کی ریل گاڑی سنسان گھاٹیوں پر اونچی پہاڑیوں میں پتھریلی چوٹیوں پر ٹیلوں میں جھاڑیوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 4