زنان مصر اور زلیخا
’’یوسف اور زلیخا کی کہانی مذہبی کتابوں میں رمز اور کنائے میں بیان ہوئی ہے لیکن بہت سے شاعروں اور ادیبوں نے اس قصہ کو کہانی کی صورت میں نظم و نثر میں لکھا ہے مگر وہ سب چیزیں مرد کے نقطۂ نظر کی ترجمان ہیں جس میں ہر چیز کا الزام کار عورت پر عائد کیا جاتا ہے۔ اس کہانی میں ان رمز و ...