ماسٹر جی
لڑکا : (حساب کے ٹیچر سے) جناب ! ہندی کے ماسٹر صاحب ہندی میں، اردو کے ماسٹر صاحب اردو میں، اور انگریزی کے ماسٹر صاحب انگریزی میں پڑھاتے ہیں۔ پھر آپ بالکل حساب ہی کی زبان میں کیوں نہیں پڑھاتے ہیں؟ ماسٹر صاحب: زیادہ تین پانچ مت کرو، نو دو گیارہ ہوجاؤ۔ ورنہ تین تیرہ کردوں گا۔