پیار اپنے پہ جو آتا ہے تو کیا کرتے ہیں
پیار اپنے پہ جو آتا ہے تو کیا کرتے ہیں آئینہ دیکھ کے منہ چوم لیا کرتے ہیں وصل کا لطف مجھے وصل سے پہلے ہی ملا جب کہا یار نے گھبرا کے یہ کیا کرتے ہیں اس قدر تھا مجھے الفت میں بھروسا ان پر کی جفا بھی تو یہ سمجھا کہ وفا کرتے ہیں ہے یہی عرض خدا سے کہ فلاں بت مل جائے وہی اچھے جو نمازوں ...