Ahmad Hamesh

احمد ہمیش

ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، اردو میں نثری نظم کے اولین شاعروں میں شامل۔ اہم ادبی جریدے’تشکیل ‘ کے مدیر۔

Prominent modernist poet, story writer, one of the first poets to write prose poems; also edited important journal "Tashkeel".

احمد ہمیش کی رباعی

    فریاد کی لے

    یہ قصہ محمد مخلص نام کے اس مسلمان کا ہے جو کبھی مدینہ نہیں گیاکیونکہ مسافری کے نام کے سکیّ اس کی جیب میں کبھی پائے نہیں گئے۔ پھر بھی ایک راہ اس کے خیال میں اور ایمان کے درمیان سے ہوتی ہوئی اس کے پاؤں کو مدینہ کی طر ف لے جاتی تھی۔البتہ یہ سب کچھ بتانے سے پہلے لازم ہے کہ اس کے بارے ...

    مزید پڑھیے

    کچھ تھا یا کچھ بھی نہیں تھا

    وثوق سے نہیں کہاجاسکتاکہ مسلح یا غیر مسلح تاہم کچھ مرکب ہی سطح لئے بائیں طرف کی لمبوری اینٹوں والے ڈیڑھ مکان کو سمیٹے قدموں کو اوپر چڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے جیسے جاگتے وجود کو آگے ہی آگے لیے جارہاہے ۔جبکہ ڈیڑھ منزلہ مکان ایک معمر عورت اور دو نوعمر لڑکیوں کی غیر یقینی موجودگی ...

    مزید پڑھیے

    چھپکلی بے دیوار

    چھپکلی دیوار سے فرش پر گری ،گویا اسے گرنا تھا۔ آدمی ،جوایک کرسی پر بیٹھااس سے قریب تھا ۔مطلب یہ کہ اس کی کئی بار کی تجربہ زدہ آنکھوں نے اسے گرتے دیکھا ہوگا۔اس کے باوجود تعجب ہے کہ چھپکلی جہاں گری ہے ،وہاں سے پلٹ کر دیوار کو نہیں دیکھ سکتی۔جبکہ دیوار کے حاشیے اور نامزد فرش کی اس ...

    مزید پڑھیے

    روایت

    وہ بھی کیا زمانہ تھاجب پوربی علاقے میں لوگوں کے دل چڑیلوں اور پریوں دونوں سے بہ یک وقت آباد ہوا کرتے تھے ۔شیکسپئر علیہ السلام کاذکر صرف انگریزی کی درسی ریڈرمیں ہواکرتاتھا۔افسوس کج روی کے بارے میں ارشاداتِ عالیہ نہیں پائے جاتے ۔سوائے اس کے کہ اُسے نظر انداز کیا گیا یانفرت کی ...

    مزید پڑھیے

    سلمیٰ اور ہوا

    ابھی اس کرہ میں رات کا سفر جاری ہے ۔یہ واضح ہے مٹی اور پانی کی تمام کوتاہیوں سے ہٹ کر زمین پر ایک ایسا مکان باقی ہے جس کے اوپر سے ہوا سوچ سمجھ کر گزرتی ہے یہ واضح نہیں۔کیونکہ ہوا کو یہ معلوم ہے کہ اس مکان میں ایک انتہائی اہم وجود رہتاہے جو کسی چیز سے مرعوب نہیں ۔یہ واضح ہے یہ دیکھا ...

    مزید پڑھیے

    اگلا جنم

    ایک سطحی سورج چارارب آدمیوں اور ان کے جانوروں پرندوں کیڑوں اور نبادات پرچمکتا آرہاہے ۔ ڈھیروں سطحی سورج میکانکی تناسبوں پر ٹمٹمارہے ہیں،یہاں تک کہ دن ختم ہوتاہے ۔ختم نہیں ہوتا معنی بدل جاتے ہیں ۔ رات کوئی تبدیلی نہیں۔ رات کے معنی ان گنت احمقوں کی نیند ہے کیونکہ اس عرصے میں ...

    مزید پڑھیے

    ڈرینج میں گرا ہوا قلم

    ایک دستاویزی سیاہ رات کی تاریخ ختم ہوتے ہی جب ہم صبح کو اٹھنے کا ارادہ کرتے ہیں تو پیٹ کی روایتی خرابی ہمیں بستر سے ایک انچ بھی حرکت نہ کرنے پر بے بس کر دیتی ہے۔ اس کے باوجود ہمیں ایک قلم دیاجاتا ہے کہ ہم اس سے آنے والی رات کا ویسا ہی من وعن پروگرام لکھیں، جو پچھلی دستاویزی سیاہ ...

    مزید پڑھیے

    پاگل کتّے کی کھوج

    کچھ سال ہوئے ہمارے شہروں میں سے ایک شہر میں بظاہر ایک دن نکلا تھا یا محض اسے باور کرانے کے لئے ایک سویرا بھی ہوا تھا مگر کسی نے یہ فرض کرکے کہ وہ کوئی دن نہیں تھا ،وہ کسی دن کا سویرانہیں تھا ۔۔شہر کے مرکزی ایریا میں ٹھیک چوراہے پر ایک بلیک بورڈر کھ دیا تھا ۔اس پر ایک عبارت درج تھی ...

    مزید پڑھیے