Ahmad Ali

احمد علی

ممتاز افسانہ نگار اور مترجم،انگارےکے مصنفین میں شامل،پاکستان کی فارن سروس سے وابستہ رہے۔

احمد علی کی رباعی

    قید خانہ

    ’’ابے او رام لال، ٹھہر تو سہی۔ ہم بھی آرہے ہیں۔‘‘ دو آدمی ہاتھوں میں ڈنڈے لیے نشہ میں چور جھومتے آرہے تھے، رام لال جو آگے آگے چل رہا تھا، ڈنڈا سنبھالتا ہوا ان کی طرف مڑا، جواب مستی سے گلے لگ رہے تھے۔ ہوا بند تھی اور گرمی سے دم گھٹا جاتا تھا۔ وہ سب تاڑی خانہ سے لوٹ رہے ...

    مزید پڑھیے

    غلامی

    ہرے ہرے کھیتوں میں سے بہتی ہوئی نہر کے کنارے بیٹھ کر دونوں دوستوں نےاپنے ساتھ کی چائے پی۔ پھر نہر کے ٹھنڈے پانی سے منہ ہاتھ دھوکر گھاس پر پاؤں پھیلاکے بیٹھ گیے۔ دور دور جدھر نگاہ دوڑتی تھی کھیت لہلہارہے تھے۔ ہوا ان میں سے تیزی سےہوتی ہوئی سائیں سائیں کرتی نکل جاتی تھی، اور ...

    مزید پڑھیے

    شادی

    (۱) میاں اکبر کانکاح ہوگیا۔ دلہن کو بیاہ کرلے آئے۔ شادی میں کچھ کروفر نہ تھا۔ بہت سادی، زمانہ جدید کی شادی تھی۔ بہت ہی کم اور چیدہ براتی تھے۔ جب شہدوں کو اللہ آمین کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے بہت غل مچایا۔ بہت سے لوگوں نے اس دائمی رسم کو ٹوٹتادیکھ کر ناک بھوں چڑھائی۔ اور افسوس کا ...

    مزید پڑھیے

    گزرے دنوں کی یاد

    اب یہ بتانے سے کیا فائدہ کہ میں کون ہوں اور کیا ہوں۔ بس اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ میری زندگی میں تھوڑی سی راحت رہی ہے، لیکن زیادہ تر درد و درماں۔ اب تو رنج سہتے سہتے دل سن ہوچکا ہے اور یاد کی ورق گردانی کرتے کرتے دماغ کو ہر چیز دھندلی دھندلی معلوم ہوتی ہے۔ ماضی کے غبار کی تہیں جمتے ...

    مزید پڑھیے

    مہاوٹوں کی ایک رات

    گڑ گڑ! گڑڑڑ! الہی خیر! معلوم ہوتا ہے کہ آسمان ٹوٹ پڑے گا۔ کہیں چھت تو نہیں گر رہی۔ گڑڑڑڑ! اس کے ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے کواڑوں کی جھریاں ایک تڑپتی ہوئی روشنی سے چمک اٹھیں۔ ہوا کے ایک تیز جھونکے نے ساری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ سو سو سو ووو! کیا سردی ہے! یخ جمی جاتی ہے۔ برف جمی جاتی ہے، ...

    مزید پڑھیے

    اس کے بغیر

    بہار پھر آ گئی۔ ہوا میں ایک نرمی، ایک عجیب دلکش خوشگواری ہے۔ سارا باغ ولایتی مٹر کے رنگین پھولوں سے مہک رہا ہے۔ اور کھیتوں میں سرسوں پھولی ہوئی ہے۔ یہی جی چاہتا ہے کہ بس دل آویز نیلگوں آسمان کے نیچے ہری ہری نرم گھاس پہ سر رکھ کے اس طرح فضا کے نشہ سے مست ہو کر لیٹ جاؤں کہ پھر کوئی ...

    مزید پڑھیے

    مزدور

    (۱) شام۔ آسمان پر ہلکے ہلکے بادل۔ شام، سرخ اور عنابی۔ آسمان پر خون، اس جگہ جہاں زمین اور آسمان ملتے ہیں۔ افق پر خون جو بتدریج ہلکا ہوتاجاتا تھا، نارنجی اور گلابی، پھر سبز اور نیلگوں اور سیاہی مائل نیلا جو سرکے اوپر سیاہ ہوگیا تھا۔ سیاہی۔ سرپہ موت کی سیاہی۔ اور ایک آدمی زمین سے ...

    مزید پڑھیے

    استاد شمو خاں

    (۱) استاد شمو خاں پہلوان کی اب تو خوب چین سے گزرتی تھی۔ کئی ایک اکھاڑے مار لینے سے مان ہوگیا تھا۔ کام بھی خوب چل رہا تھا۔ گھر میں بیوی سلمہ بتیت ہیں اور صرف دو بچے تھے۔ ورق کوٹنے سے یافت کافی ہوجاتی تھی۔ یار دوست تھے، فکر پاس نہ پھٹکتا تھا۔ اور اس کے علاوہ بدھو، درگی چماری کی لڑکی، ...

    مزید پڑھیے

    پریم کہانی

    میں آج اس واقعہ کاحال سناتا ہوں۔ تم شاید یہ کہو کہ میں اپنے آپ کو دھوکا دے رہا ہوں۔ لیکن تم نے کبھی اس بات کا تو مشاہدہ کیا ہوگا کہ وہ شخص جو زندگی سے محبت کرتا ہے کبھی کبھی ایسی حرکتیں بھی کر بیٹھتا ہے جن سے سردمہری اور زندگی سے نفرت ٹپکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو زندگی نے کچھ ...

    مزید پڑھیے

    تصویر کے دو رخ

    تیسرے پہر کے وقت بیگم ابن انگنائی میں پلنگ پر بیٹھی چھا لیا کتر رہی تھیں۔ سامنے باور چی خانہ میں ماما ہنڈیا بگھار رہی تھی۔ جب ڈیوڑھی میں کسی نے کنڈی کھٹکھٹائی تو بگم ابّن بولیں، ’’اری دلچین دیکھیو تو کون کھٹکھٹا رہا ہے؟ اس شور سے تو ناک میں دم آگیا۔‘‘ اتنے میں باہر سے آواز ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2