سمندر جہاز اور میں
ابھی شام تھی اور ہم سفر پر جانے کی تیّاری میں مشغول تھے۔ سورج دھیرے دھیرے مغربی آسمان کی طرف بڑھ رہا تھا ۔ میں نے گھر سے باہر نکل کر دیکھا تو ہمیشہ کی طرح آج بھی میلے کچیلے اور پھٹے پرانے کپڑے پہنے چھوٹے چھوٹے بچے کوڑے کے ڈھیروں میں سے لوہے اور ٹین کے ٹکڑے چننے میں مصروف تھے۔ ان ...