سائیکل
اک روز جا رہے تھے کہیں سائیکل سے ہم پہنچے جو ایک موڑ پہ نازل ہوا ستم پیڈل سے سائیکل کے جو پاؤں اکھڑ گئے ہم جا کے ایک شوخ حسینہ سے لڑ گئے سنبھلی جو وہ تو ہتھے سے فوراً اکھڑ گئی گویا ہوئی تو جیسے ہواؤں سے لڑ گئی کہنے لگی کہ اندھے ہیں آتا نہیں نظر یہ حرکتیں جناب کی یہ ریش معتبر پھرتے ...