نروان سے پرے
اسے ایک تازہ تصویر بنانی تھی لیکن کون سی تصویر ؟ یہ اس کے ذہن کے کینوس پر واضح نہ تھا،بس دھندلے دھندلے سے نقوش تھے۔ تخیئل کی اُڑان کائنات کی وسعتوں میں محوپرواز تھی ۔مناظر روشن ،فلک بوس کوہساروں کی برف پوش چوٹیاں ، شفاف ندیوں کی روانی ، فضا ء میں محو پرواز پرندے ،سرسبزوشاداب ...