Abrar Abid

ابرار عابد

ابرار عابد کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    فکر کا گر سلسلہ موجود ہے

    فکر کا گر سلسلہ موجود ہے فاش ہے وہ بھی جو ناموجود ہے اس سے مجھ سے فاصلہ کچھ بھی نہیں ایک دیوار انا موجود ہے سوچتا ہوں کچھ عمل کرتا ہوں کچھ مجھ میں کوئی دوسرا موجود ہے سنتا رہتا ہوں ترے قدموں کی چاپ ورنہ دل میں اور کیا موجود ہے ہجر میں روئے تو جی ہلکا ہوا درد کے اندر دوا موجود ...

    مزید پڑھیے

    لب پہ مرے فریاد نہیں ہے اے غم دنیا اے غم جاناں

    لب پہ مرے فریاد نہیں ہے اے غم دنیا اے غم جاناں مجھ کو کچھ بھی یاد نہیں ہے اے غم دنیا اے غم جاناں قلب شکستہ پر جو نہ گزری مجھ آشفتہ پر جو نہ بیتی ایسی کوئی افتاد نہیں ہے اے غم دنیا اے غم جاناں تھا جو ارمانوں کا ڈیرا آرزوؤں کا حسیں بسیرا اب وہ مکاں آباد نہیں ہے اے غم دنیا اے غم ...

    مزید پڑھیے

    خوشی نہ مل سکی آنکھیں مری پر آب رہیں

    خوشی نہ مل سکی آنکھیں مری پر آب رہیں خیال و خواب کی باتیں خیال و خواب رہیں سحر ہوئی نہ مرے شہر آرزو میں کبھی کہ مہر حسن کی کرنیں پس نقاب رہیں انہی کے دم سے ہے قائم وقار سجدۂ شکر وہ لوگ جن کی سدا قسمتیں خراب رہیں کسی نے بھی در احساس اپنا وا نہ کیا دکھے دلوں کی صدائیں نہ کامیاب ...

    مزید پڑھیے

    پاس اس کے مرے غم کا مداوا بھی نہیں ہے

    پاس اس کے مرے غم کا مداوا بھی نہیں ہے لیکن مجھے اس شخص سے شکوہ بھی نہیں ہے کیا علم تھا یہ دن بھی دکھائے گی محبت وہ ایسے ملا جیسے شناسا بھی نہیں ہے آنچل پہ ترے ٹانک تو دیتا دم رخصت پلکوں پہ مری کوئی ستارہ بھی نہیں ہے حیران ہوں میں آج سر جادۂ اخلاص تا دور کوئی نقش کف پا بھی نہیں ...

    مزید پڑھیے

    سانسوں کو دے کے تحفۂ نکہت گزر گئی

    سانسوں کو دے کے تحفۂ نکہت گزر گئی چھو کر مجھے ہوائے محبت گزر گئی آنکھوں میں اعتبار کا موسم بسا رہا مجھ کو فریب دے کے وہ صورت گزر گئی محسوس کر رہا ہوں اسے ہر نفس کے ساتھ وہ جس کے انتظار میں مدت گزر گئی آنکھوں میں ایک کرب سا لہرا کے رہ گیا نظروں سے جب بھی تیری شباہت گزر گئی وقت آ ...

    مزید پڑھیے

تمام