لہر کا خواب ہو کے دیکھتے ہیں
لہر کا خواب ہو کے دیکھتے ہیں چل تہہ آب ہو کے دیکھتے ہیں اس پہ اتنا یقین ہے ہم کو اس کو بیتاب ہو کے دیکھتے ہیں رات کو رات ہو کے جانا تھا خواب کو خواب ہو کے دیکھتے ہیں اپنی ارزانیوں کے صدقے ہم خود کو نایاب ہو کے دیکھتے ہیں ساحلوں کی نظر میں آنا ہے پھر تو غرقاب ہو کے دیکھتے ہیں وہ ...