Abdur Rauf Urooj

عبد الرؤف عروج

پاکستان کے شاعر، صحافی اور مصنف۔ امیر خسرو اور اردو مرثیہ پر اہم کتابیں تصنیف کیں

Pakistani poet, author and journalist; authored two important books on Amir Khusrau and Urdu Marsiya

عبد الرؤف عروج کی غزل

    بہ قدر دید نہ تھے تیری انجمن کے چراغ

    بہ قدر دید نہ تھے تیری انجمن کے چراغ مری نگاہ فروزاں ہوئی ہے بن کے چراغ ہزار باد حوادث ہزار صرصر غم جلا رہا ہوں مگر عظمت چمن کے چراغ نقوش شہر نگاراں ابھارتے ہی رہے مرے جنوں کے اجالے تری لگن کے چراغ سواد عصر میں فردا کی تابناکی ہے بجھا دیے گئے اندیشۂ کہن کے چراغ ہجوم غم میں ...

    مزید پڑھیے

    آج یادوں نے عجب رنگ بکھیرے دل میں

    آج یادوں نے عجب رنگ بکھیرے دل میں مسکراتے ہیں سر شام سویرے دل میں یہ تبسم کا اجالا یہ نگاہوں کی سحر لوگ یوں بھی تو چھپاتے ہیں اندھیرے دل میں صورت باد صبا قافلۂ یاد آیا زخم در زخم کھلے پھول سے میرے دل میں یاس کی رات کٹی آس کا سورج چمکا پھر بھی چمکے نہ کسی روز سویرے دل میں اک مری ...

    مزید پڑھیے

    خموشی میری لے میں گنگانا چاہتی ہے

    خموشی میری لے میں گنگانا چاہتی ہے کسی سے بات کرنے کا بہانا چاہتی ہے نفس کے لوچ کو خنجر بنانا چاہتی ہے محبت اپنی تیزی آزمانا چاہتی ہے مبادا شہر کا رستہ کوئی رہ رہ نہ پا لے ہوا قبروں کی شمعیں بھی بجھانا چاہتی ہے گلابوں سے لہو رستا ہے میری انگلیوں کا فضا کیسی چمن بندی سکھانا ...

    مزید پڑھیے

    کچھ نہ کیا ارباب جنوں نے پھر بھی اتنا کام کیا

    کچھ نہ کیا ارباب جنوں نے پھر بھی اتنا کام کیا دار بہ دار افتاد سے کھیلے زلف بہ زلف آرام کیا ساون شعلے بھڑکے گلشن گلشن آگ لگی کیسا سورج ابھرا جس نے صبح کو آتش نام کیا تنہائی بھی سناٹے بھی دل کو ڈستے جاتے ہیں رہ گیرو کس دیس میں آ کر ہم نے آج قیام کیا قریۂ گل سے دشت بلا تک اہل ہوس کی ...

    مزید پڑھیے

    جادۂ مے پہ گزر خوابوں کا

    جادۂ مے پہ گزر خوابوں کا مڑ گیا سیل کدھر خوابوں کا زندگی عظمت حاضر کے بغیر اک تسلسل ہے مگر خوابوں کا ظلمتیں وحشت فردا سے نڈھال ڈھونڈھتی پھرتی ہیں گھر خوابوں کا قریۂ ماہ سے اس بستی تک روز ہوتا ہے گزر خوابوں کا صبح نو روز بھی دل کش ہے عروجؔ اس قدر رنج نہ کر خوابوں کا

    مزید پڑھیے