Abdur Rauf Makhfi

عبدالرؤف مخفی

  • 1937 - 1911

عبدالرؤف مخفی کی غزل

    مدام جور و جفا ہے تمہاری بستی میں

    مدام جور و جفا ہے تمہاری بستی میں ستم کا باب کھلا ہے تمہاری بستی میں تمہارے حسن کی مقبولیت کا کیا کہنا ہر ایک تم پہ فدا ہے تمہاری بستی میں ستم مٹانے تم آئے تھے میری لنکا میں بتاؤ رام یہ کیا ہے تمہاری بستی میں غریبی ہٹنے نہ پائے گرانی اور بڑھے امیری محو دعا ہے تمہاری بستی ...

    مزید پڑھیے

    اپنے بیمار محبت کی دوا بن جائیے

    اپنے بیمار محبت کی دوا بن جائیے دل دکھانا چھوڑ دیجے دل ربا بن جائیے قوم کو گر لوٹنا ہے باسلیقہ لوٹیے چھوڑیئے ڈاکا زنی اور رہنما بن جائیے زندگی میں جو ہوا دے دیں گے محشر میں جواب کعبۃ اللہ جائیے اور پارسا بن جائیے آج کے ملاحوں پر کیجے نہ بالکل اعتبار جب بھنور میں آئے کشتی ...

    مزید پڑھیے

    سر دیں گے علم سرنگوں ہم ہونے نہ دیں گے

    سر دیں گے علم سرنگوں ہم ہونے نہ دیں گے مٹ جائیں گے توہین حرم ہونے نہ دیں گے وہ دن گئے جھک جاتے تھے ہم آپ کے آگے اب تو سر تسلیم بھی خم ہونے نہ دیں گے یہ حسرت دیدار نکل جائے نہ جب تک اے ذوق نظارہ تجھے کم ہونے نہ دیں گے ہم نظم گلستاں کو بدل دیں گے ستم گر پھولوں پہ ہواؤں کے ستم ہونے نہ ...

    مزید پڑھیے