Abdur Rahim Nashtar

عبد الرحیم نشتر

شاعر اور نثر نگار، اپنی کتاب ’کوکن میں اردو تعلیم‘ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں

Well-known poet and prose writer

عبد الرحیم نشتر کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    مجھ سے کہتے ہیں کہ میں ظلم سہوں کچھ نہ کہوں

    مجھ سے کہتے ہیں کہ میں ظلم سہوں کچھ نہ کہوں حرف حق صرف کتابوں میں پڑھوں کچھ نہ کہوں ہاں وہی ہاتھ مرے جیسوں کا قاتل ہے مگر میں اسی ہاتھ کو مضبوط کروں کچھ نہ کہوں دوسرا کون جسے پیش کروں سر اپنا دشمن جاں ہی سہی قدر کروں کچھ نہ کہوں

    مزید پڑھیے

    پھول سا جسم نہ رستے میں جلایا کیجئے

    پھول سا جسم نہ رستے میں جلایا کیجئے میں صنوبر ہوں مری چھاؤں میں آیا کیجئے اور کیا چاہئے اس دور کے انسانوں کو صرف دو چار گھڑی ساتھ بتایا کیجئے آپ ساگر ہیں تو سیراب کریں پیاسے کو آپ بادل ہیں تو مجھ دشت پہ سایا کیجئے آپ سے نور کی خیرات طلب کرتے ہیں بن کے خورشید نہ پھولوں کو جلایا ...

    مزید پڑھیے

    پنچھیوں کے روبرو کیا ذکر ناداری کروں

    پنچھیوں کے روبرو کیا ذکر ناداری کروں پنکھ ٹوٹے ہی سہی اڑنے کی تیاری کروں چھوڑ جاؤں اپنے پیچھے عالم حیرت تمام موت کے پہلو میں چھپ کر شعبدہ کاری کروں ناچتی ہے جنبش انگشت پر وہ فاحشہ زندگی کہہ کر جسے خود سے ریاکاری کروں سبز پودوں کی طرف بڑھنے لگی سرکش ہوا اس کے کپڑے نوچ لوں ...

    مزید پڑھیے

    وہ شخص جس نے خود اپنا لہو پیا ہوگا

    وہ شخص جس نے خود اپنا لہو پیا ہوگا جیا تو ہوگا مگر کس طرح جیا ہوگا تمہارے شہر میں آنے کی جس کو حسرت تھی تمہارے شہر میں آ کر وہ رو پڑا ہوگا کسی کی یاد کی آہٹ سی ہے در دل پر کسی نے آج مرا نام لے لیا ہوگا وہ اجنبی تری بانہوں میں جو رہا شب بھر کسے خبر کہ وہ دن بھر کہاں رہا ہوگا تمہارے ...

    مزید پڑھیے

    دشت افکار میں سوکھے ہوئے پھولوں سے ملے

    دشت افکار میں سوکھے ہوئے پھولوں سے ملے کل تری یاد کے معتوب رسولوں سے ملے اپنی ہی ذات کے صحرا میں سلگتے ہوئے لوگ اپنی پرچھائیں سے ٹکرائے ہیولوں سے ملے گاؤں کی سمت چلی دھوپ دوشالا اوڑھے تاکہ باغوں میں ٹھٹھرتے ہوئے پھولوں سے ملے کون اڑتے ہوئے رنگوں کو گرفتار کرے کون آنکھوں میں ...

    مزید پڑھیے

تمام

8 نظم (Nazm)

    دسمبر

    سردی کھاتے دانت بجاتے آئے دسمبر بابا رنگ برنگے اونی کپڑے لائے دسمبر بابا صبح سلونی گرم چائے کی پیالی لے کر دوڑی کیسا تھر تھر کانپ رہے ہیں ہائے دسمبر بابا ان کی داڑھی چاندی جیسی دھوپ پڑے تو چمکے لیکن نٹکھٹ لڑکی سا چھپ جائے دسمبر بابا دور گگن پر نٹ کھٹ بادل سبھا سجانے بیٹھے اجلے ...

    مزید پڑھیے

    نٹ کھٹ چاند

    ایک ذرا سا چمکا تھا ابھی یہیں تھا کدھر گیا ذرا جھلک دکھلائی تھی ایک شعاع لہرائی تھی مسجد کے میناروں سے آنگن سے گلیاروں سے کچھ لوگوں نے دیکھا تھا کیا وہ آنکھ کا دھوکا تھا پل بھر سامنے آیا تھا بجلی سا لہرایا تھا دور شفق کی لالی میں کڑوے نیم کی ڈالی میں ہرے بھرے پتوں کے بیچ پھولوں ...

    مزید پڑھیے

    سب کی پیاس بجھاؤ

    ابر کے ٹکڑے نٹ کھٹ لڑکوں جیسے گھوم رہے ہیں پانی کی بوچھاریں کھا کر پودے جھوم رہے ہیں برکھا رانی بڑی سیانی بادل بادل ڈولے پی ہو پی ہو پنکھ پسارے بن میں کوئل بولے دھیرے دھیرے مینڈک اپنا ساز بجاتے نکلے بھیگی بھیگی شانت فضا میں شور مچاتے نکلے مینڈک راگ سنا تو جھینگر دوڑے دوڑے ...

    مزید پڑھیے

    رات

    رات ہماری ماں جیسی ہے نیند ہماری آنکھ میں رکھ کر میٹھے میٹھے خواب دکھائے دور کہیں لے کر اڑ جائے دیس بدیس کی سیر کرائے رنگ برنگے ہلکے بادل بادل اندر بجتی پائل چھم چھم کرتی بوند گرائے بوند بوند میں پھول کھلائے پھول پھول میں خوشبو مہکے خوشبو مہکے دنیا لہکے دنیا لہکے گیت سنائے گیت ...

    مزید پڑھیے

    بہار سب کے لئے

    سرمئی پہاڑوں پر یہ ہرے بھرے جنگل شاخ شاخ ہریالی چومتے ہوئے پنچھی چار سو فضاؤں میں زندگی مہکتی ہے پھول مسکراتے ہیں رنگ و نور کی چادر اوڑھ کر ہوا نکلی آسمان روشن ہے دور تک زمیں اپنی بانہہ کھولے ماں جیسی کھیلتے پرندوں کو پیار سے بلاتی ہے تتلیوں کے جھرمٹ سے ایک ایک پگڈنڈی بے نظیر ...

    مزید پڑھیے

تمام