Abdul Wahab yakro

عبدالوہاب یکروؔ

اردو کے اولین کلاسیکی شاعروں میں شامل، آبرو کے شاگرد

An important classical poet and a disciple of Abru

عبدالوہاب یکروؔ کے تمام مواد

17 غزل (Ghazal)

    تیرا ہی میں گدا ہوں میرا تو شاہ بس ہے (ردیف .. ')

    تیرا ہی میں گدا ہوں میرا تو شاہ بس ہے مجھ شب کی روشنی کوں تجھ رخ کا ماہ بس ہے سرمہ سے گرد مژگاں صف باندھ کے بٹھی ہیں شاہ نین کوں تیری یو قبلہ گاہ بس ہے دل کی شکستگی سوں پایا ہوں بادشاہی کرنے کوں سروری کے ایسی کلاہ بس ہے محشر کے خور کی تپ سیں کچھ ڈر نہیں ہمن کوں زلف سیہ کا سایہ دل ...

    مزید پڑھیے

    کیونکے کرے نہ شہر کو رو رو اجاڑ چشم

    کیونکے کرے نہ شہر کو رو رو اجاڑ چشم طوفان ہے پہاڑ کوں ڈالی اکھاڑ چشم ندی کنار روکھ کا ہو ہے نہ باس راست رو کرے بہائے اشک سیں مژگاں کے جھاڑ چشم عاشق کا جان کیونکے بچے گا کہ آج دل خوں ہو تری نگاہ سیں نکسے ہے پھاڑ چشم وہ خوش نگاہ دل میں لگا کے گیا ہے آگ آنجھو ہوئے ہیں دانۂ بریان ...

    مزید پڑھیے

    مرا دل مبتلا ہے جھانولی کا

    مرا دل مبتلا ہے جھانولی کا تری انکھیاں سلونی سانولی کا گیا تن سوکھ انکھیاں تر ہیں غم سیں ہوا ہوں شاہ خشکی و تری کا جبھی تو پان کھا کر مسکرایا تبھی دل کھل گیا گل کی کلی کا کہتا ہوں وصف دنداں و مسی کے مزا لیتا ہوں اب تل چاولی کا نہیں ہے ریختے کے بحر کا پار سمجھ مت شعر اس کوں پارسی ...

    مزید پڑھیے

    مست انکھیاں کا دیکھ دنبالہ (ردیف .. ا)

    مست انکھیاں کا دیکھ دنبالہ دل مرا ہو گیا ہے متوالا لب ترے لعل ہیں بدخشاں کے دانت تیرے ہیں لولو اے لالہ دیکھ گلشن میں آتشیں رخسار داغ ہو جل گیا گل لالہ اشک دریا نمن نین سیں چلیں جب کروں درد دل ستی نالہ بر میں یکروؔ کے کیوں نہ آیا ہائے دے گیا مجھ کوں سرو قد بالا

    مزید پڑھیے

    اگر وہ گل بدن دریا نہانے بے حجاب آوے

    اگر وہ گل بدن دریا نہانے بے حجاب آوے تعجب نہیں کہ سب پانی ستی بوئے گلاب آوے جدھاں دیکھوں بہاراں میں نشاط بلبل و قمری مجھے اس وقت بے شک یاد ایام شباب آوے مرا افسانہ و افسوں ترے کن سبز کیونکے ہو سیہ مژگاں تمہاری دیکھ کے سبزے کوں خواب آوے مری انکھیاں پھڑکتی ہیں یقیں ہے دل منیں ...

    مزید پڑھیے

تمام