Abdul Mannan Tarzi

عبدالمنان طرزی

بہار کی مشہور ادبی شخصیت، شاعری کے ساتھ مختلف ادبی موضوعات پر اپنی منظوم تصانیف کے لیے جانے جاتے ہیں

A prominent literary figure from Bihar known for his poetry and other poetical compositions on a variety of subjects.

عبدالمنان طرزی کی غزل

    زلزلے سخت آتے رہے رات بھر

    زلزلے سخت آتے رہے رات بھر گھر کو ڈھاتے گراتے رہے رات بھر آپ ہاں آتے جاتے رہے رات بھر وضع داری نبھاتے رہے رات بھر سارا دن نقش ان کا بناتے رہے بن گیا تو مٹاتے رہے رات بھر کوئی بھی ہم کو حاتم نہیں کہہ سکا گرچہ موتی لٹاتے رہے رات بھر دن میں سرمایہ کاری جو کی درد کی ہم خسارے چکاتے ...

    مزید پڑھیے

    مر جائیں گے پندار کا سودا نہ کریں گے

    مر جائیں گے پندار کا سودا نہ کریں گے ایسا نہ کریں گے کبھی ایسا نہ کریں گے وہ زخم بھی پہنچایں کریں چارہ گری بھی یہ بھول کبھی میرے مسیحا نہ کریں گے پھوٹے گی سحر دیدۂ گریاں سے ہمارے خوں ریز تبسم کا اجالا نہ کریں گے آئے گا زباں پر نہ کبھی حرف شکایت ہم ذکر غزل میں بھی تمہارا نہ کریں ...

    مزید پڑھیے

    مری نگاہ کو جلووں کا حوصلہ دے دو

    مری نگاہ کو جلووں کا حوصلہ دے دو گزر بسر کا کوئی بھی تو آسرا دے دو تمہاری بزم سے جاتا ہے نا مراد کوئی سفر بخیر کی جان وفا دعا دے دو عطا پہ حرف نہ آ جائے مانگنے سے مرے خدا ہو میرے تو پھر حسب مدعا دے دو مٹا دو میری نگاہوں سے تم نقوش تمام وگرنہ دوسرا مجھ کو اک آئنہ دے دو فریب شرح ...

    مزید پڑھیے

    اپنے حالات کا اسیر ہوں میں

    اپنے حالات کا اسیر ہوں میں درد کی دولت کثیر ہوں میں جمع کر کر کے اپنی محرومی بن گیا کس قدر امیر ہوں میں میرے ظاہر کو دیکھنے والے ایک باطن غنی فقیر ہوں میں آزما لے تو جس طرح چاہے ہوں تو کم مایہ با ضمیر ہوں میں تو ہے انوار بیکراں تو بتا کس کا اک پارۂ منیر ہوں میں یہ سوال اب ترے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3