Abdul Mannan Tarzi

عبدالمنان طرزی

بہار کی مشہور ادبی شخصیت، شاعری کے ساتھ مختلف ادبی موضوعات پر اپنی منظوم تصانیف کے لیے جانے جاتے ہیں

A prominent literary figure from Bihar known for his poetry and other poetical compositions on a variety of subjects.

عبدالمنان طرزی کی غزل

    پا کے طوفاں کا اشارا دریا

    پا کے طوفاں کا اشارا دریا توڑ دیتا ہے کنارا دریا کیسے ڈوبے گی بھنور میں کشتی کیسے دے گا نہ سہارا دریا سیل ہمت ہیں ہمارے بازو ڈوب جائے گا تمہارا دریا بند افکار نے باندھے لیکن چڑھ کے اترا نہ ہمارا دریا اہل ہمت نے ڈبویا سب کو ناخداؤں سے نہ ہارا دریا اے اسیر غم ساحل ادھر آ بیچ ...

    مزید پڑھیے

    پرسش ہے چشم اشک فشاں پر نہ آئے حرف

    پرسش ہے چشم اشک فشاں پر نہ آئے حرف ڈوبیں بھی ہم تو سیل رواں پر نہ آئے حرف دونوں ہی اپنی اپنی جگہ لا جواب ہیں اپنے یقیں پہ ان کے گماں پر نہ آئے حرف اے رشک اتنا وہم و گماں بھی بجا نہیں احساس قربت رگ جاں پر نہ آئے حرف دل نا مراد شعلۂ عارض سے جل گیا ڈرتے تھے ہم کہ سوز نہاں پر نہ آئے ...

    مزید پڑھیے

    جب بھی گلشن میں چلی ٹھنڈی ہوا

    جب بھی گلشن میں چلی ٹھنڈی ہوا اور پاگل کر گئی ٹھنڈی ہوا پہلے تو ایسی نہ تھی ٹھنڈی ہوا ہو گئی کیوں دل جلی ٹھنڈی ہوا سن کے اس کی بات غنچے ہنس پڑے کان میں کیا کہہ گئی ٹھنڈی ہوا ان کے ہونٹوں کا جو کر آئی طواف پا گئی کچھ نغمگی ٹھنڈی ہوا ہے دل ناکام سے اچھی نہیں چھیڑ خانی بھی تری ...

    مزید پڑھیے

    شوق بقا کا آپ نے کتنا حسیں صلہ دیا

    شوق بقا کا آپ نے کتنا حسیں صلہ دیا خاک ہی سے بنا تھا میں خاک میں پھر ملا دیا چشم کرشمہ ساز کی یہ بھی ہے اک خصوصیت چاہا جسے بنا دیا چاہا جسے مٹا دیا مجھ سے اگر ہوئی تھی بھول آپ نے کیوں کیا قصور کیوں میرا حال دیکھ کر بزم میں مسکرا دیا آنکھ کو دے کے ذوق رنگ خود ہوا رنگ سے پرے شعبدہ ...

    مزید پڑھیے

    ہر ورق اک کتاب ہو جائے

    ہر ورق اک کتاب ہو جائے عکس جلوہ نقاب ہو جائے پھول دیکھا تھا خواب میں کل اک آج تعبیر خواب ہو جائے خود بخود تیری لے پہ بجنے لگے سانس تار رباب ہو جائے ایک مشکل کا وقت وہ ہوگا جب دعا مستجاب ہو جائے اک قیامت ہے آپ کا وعدہ چلئے یہ بھی عذاب ہو جائے مجھ کو کانٹوں پہ تولنے والے تو ...

    مزید پڑھیے

    میری آنکھوں میں آنسو پیارے

    میری آنکھوں میں آنسو پیارے گھر تمہارا ہے تم رہو پیارے غیر کی بات میں نہ تم آنا میں کہوں اور تم سنو پیارے لطف صحبت متاع الفت ہے کچھ کہو اور کچھ سنو پیارے اک فریب نظر ہے کچھ بھی نہیں یہ گلستان رنگ و بو پیارے کون کتنا وفا کا ہے پابند فیصلہ ہوگا مو بہ مو پیارے ہے تمنا تمہاری سب کو ...

    مزید پڑھیے

    خواب کی بستی میں افسانے کا گھر

    خواب کی بستی میں افسانے کا گھر شمع کی لو پر ہے پروانے کا گھر بن گئے آخر حریف بال و پر دام کی دیوار اور دانے کا گھر آپ بھی سنگ تعقل پھینکیے آئنہ خانہ ہے دیوانے کا گھر میں جنون عشق اور صحرائے غم تو عدو کی بزم بیگانے کا گھر عقل و دانش علم و عرفاں فکر و ہوش کن حصاروں میں ہے فرزانے ...

    مزید پڑھیے

    خون جب اشک میں ڈھلتا ہے غزل ہوتی ہے

    خون جب اشک میں ڈھلتا ہے غزل ہوتی ہے جب بھی دل رنگ بدلتا ہے غزل ہوتی ہے تیرے اخلاص ستم ہی کا اسے فیض کہیں منجمد درد پگھلتا ہے غزل ہوتی ہے دل کو گرماتی ہے اشکوں کے ستاروں کی کرن جب دیا شام کا جلتا ہے غزل ہوتی ہے شعر ہوتا ہے شفق میں جو حنا رچتی ہے لالہ جب خون اگلتا ہے غزل ہوتی ...

    مزید پڑھیے

    میں پہنچا اپنی منزل تک مگر آہستہ آہستہ

    میں پہنچا اپنی منزل تک مگر آہستہ آہستہ کیا ہے پورا اک مشکل سفر آہستہ آہستہ نہیں آساں حریم ناز تک کی تھی رسائی بھی ہوئے تسخیر لیکن بام و در آہستہ آہستہ متاع عزم محکم ہی کا اس کو معجزہ کہئے کہ منزل بن گئی خود رہ گزر آہستہ آہستہ بہت ہی سخت گرچہ زندگی کے معرکے تھے بھی کھلا ہے مجھ ...

    مزید پڑھیے

    دکھ دیا ہے جس نے دکھ اس کو بتانا چاہئے

    دکھ دیا ہے جس نے دکھ اس کو بتانا چاہئے دل پہ کیا گزری ہے میرے یہ سنانا چاہئے اس اندھیرے کو بہر صورت مٹانا چاہئے کچھ نہیں تو اب چراغ دل جلانا چاہئے فرق خاص و عام رندوں میں نہ اے ساقی رہے میکدہ میں دور ایک ایسا بھی آنہ چاہئے دیکھ کر جس کو حقیقت رشک پر مجبور ہو یوں تصور کی طرح پیکر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3