Abdul Majeed Khan Majeed

عبدالمجید خاں مجید

۸۰ کی دہائی میں ابھرنے والے بہار کے شاعروں میں شامل

One of the poets to emerge from Bihar in the 80s

عبدالمجید خاں مجید کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    تری نگاہ کرم کیوں ہمیں پہ زیادہ ہے

    تری نگاہ کرم کیوں ہمیں پہ زیادہ ہے زمانے تو ہی بتا کیا ترا ارادہ ہے کتاب دل تو لکھی ہم نے شوق سے لیکن پڑے گا کون اسے ہر ورق ہی سادہ ہے بھلانا چاہو ہمیں شوق سے بھلا دو مگر تمہیں بھلا نہ سکیں گے ہمارا وعدہ ہے کھلیں گے پھول محبت کے انتظار کرو ابھی تو دور تلک برف کا لبادہ ہے چلے گا ...

    مزید پڑھیے

    جب کوئی مہربان ہوتا ہے

    جب کوئی مہربان ہوتا ہے دل بہت خوش گمان ہوتا ہے جس کے پیروں تلے زمین نہیں اس کا سارا جہان ہوتا ہے راستہ سچ کا ہے کٹھن پیارے ہر قدم امتحان ہوتا ہے چیخ اٹھتی ہیں گھر کی دیواریں درد کب بے زبان ہوتا ہے اچھی لگتی ہے دھوپ کی شدت سر پہ جب سائبان ہوتا ہے ایک پتی بھی ٹوٹنے سے ...

    مزید پڑھیے

    کہاں شکوہ زمانے کا پس دیوار کرتے ہیں

    کہاں شکوہ زمانے کا پس دیوار کرتے ہیں ہمیں کرنا ہے جو بھی ہم سر بازار کرتے ہیں زمانے سے رواداری کا رشتہ اب بھی باقی ہے مگر سودا کسی سے دل کا ہم اک بار کرتے ہیں محاذ جنگ پر سینہ سپر ہو کر میں چلتا ہوں مگر بزدل ہمیشہ پشت پر ہی وار کرتے ہیں نہیں ملتی انہیں منزل جنہیں خوف حوادث ہے جو ...

    مزید پڑھیے

    زندگی چھوٹی ہے سامان بہت

    زندگی چھوٹی ہے سامان بہت اور دل کے بھی ہیں ارمان بہت کیا حقیقت ہے اسے کیا معلوم خوش گماں رہتا ہے نادان بہت ہر قدم پر ہیں صنم خانے کئی آج خطرے میں ہے ایمان بہت دوستو کچھ تو کرو اس کے لئے جانے کیوں دل ہے پریشان بہت مطمئن ہے جو مقدر سے مجیدؔ ہے یہ اللہ کا احسان بہت

    مزید پڑھیے

    اب چراغوں میں زندگی کم ہے

    اب چراغوں میں زندگی کم ہے دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے تاب نظارہ ہے وہی لیکن ان کے جلووں میں دل کشی کم ہے بدلا بدلا مزاج ہے اس کا اس کی باتوں میں چاشنی کم ہے کیف و مستی سرور کیا معنی زندگی میں بھی اب خوشی کم ہے وقت نے بھر دیئے ہیں زخم مجیدؔ اپنی آنکھوں میں اب نمی کم ہے

    مزید پڑھیے

تمام