Abdul Majeed Dard Bhopali

عبدالمجید درد بھوپالی

عبدالمجید درد بھوپالی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    زندگی کتنی خوش گوار ہے آج

    زندگی کتنی خوش گوار ہے آج ہر طرف موسم بہار ہے آج نگہ شوق کو قرار ہے آج جلوۂ حسن آشکار ہے آج دل کا ہر زخم آج روشن ہے کتنا پر سوز انتظار ہے آج ان کی تصویر بات کرتی ہے ہجر کی شب بھی سازگار ہے آج کیفیت دل کی پوچھتے ہو کیا محو دیدار حسن یار ہے آج تذکرہ کل کا کیا مقدر ہے ان کی باتوں پہ ...

    مزید پڑھیے

    ناشاد تھا ناشاد ہے معلوم نہیں کیوں

    ناشاد تھا ناشاد ہے معلوم نہیں کیوں دل عشق میں برباد ہے معلوم نہیں کیوں دیکھا تھا کبھی خواب حسیں میں نے بھی اے دوست اتنا تو مجھے یاد ہے معلوم نہیں کیوں باقی ہے ابھی طول شب ہجر کا عالم دل شام سے ناشاد ہے معلوم نہیں کیوں برباد ہوا جس کے تغافل سے مرا دل دل میں وہی آباد ہے معلوم ...

    مزید پڑھیے

    وہ ناز محبت دکھانا کسی کا

    وہ ناز محبت دکھانا کسی کا منانا مرا روٹھ جانا کسی کا ستم پر ستم روز ڈھانا کسی کا مجھے سو طرح آزمانا کسی کا وہ رسوا ہوا کوچۂ عاشقی میں جو کہنا کسی نے نہ مانا کسی کا جو ہم پر بھی گرتی وہ برق تجلی تو ہم بھی سناتے فسانہ کسی کا عجب لطف تنہائی میں پا رہا ہوں تصور میں ہے آنا جانا کسی ...

    مزید پڑھیے

    روشن ہے زمانے میں افسانہ محبت کا

    روشن ہے زمانے میں افسانہ محبت کا خورشید محبت ہے پیمانہ محبت کا اے زاہد ناداں وہ کیا دیر و حرم جانے دل جس کا ازل سے ہو دیوانہ محبت کا رنگین شعاعوں سے معمور ہے ہر ذرہ آباد تجلی ہے ویرانہ محبت کا قطرہ بھی مجھے اکثر دریا نظر آتا ہے جس دن سے پیا میں نے پیمانہ محبت کا جاری رہے مے ...

    مزید پڑھیے

    نگاہ حسن طلب احترام کس کا تھا

    نگاہ حسن طلب احترام کس کا تھا کیا جو نظروں سے تو نے سلام کس کا تھا ملا جو روز ازل وہ پیام کس کا تھا ندا جو کان میں آئی وہ نام کس کا تھا جنون شوق سلامت کہ یہ بھی ہوش نہیں میں جس مقام پہ تھا وہ مقام کس کا تھا بکھر پڑی تھی ہر اک سو بہار لالہ و گل خدا ہی جانے لبوں پر کلام کس کا تھا بنا ...

    مزید پڑھیے

تمام