Abdul Majeed Bhatti

عبدالمجید بھٹی

  • 1902

اپنے گیتوں اور گہرے سماجی شعور کی حامل نظموں کے لئے معروف، پنجابی شاعری کے تراجم بھی کیے

Known for his songs and poems of deep social consciousness; also a translator of Punjabi poetry

عبدالمجید بھٹی کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    شام غم اور ستاروں کے سوا

    شام غم اور ستاروں کے سوا جی سکے ہم نہ سہاروں کے سوا تلخیٔ آخر شب کون سہے ہجر میں درد کے ماروں کے سوا بے رخی بھی تو بجا ہے لیکن پھول کیا چیز ہیں خاروں کے سوا کس کو فرصت ہے کہ ہو سیر چمن ماہ رو شعلہ عذاروں کے سوا رنگ دنیا میں کئی اور بھی ہیں بہکی بہکی سی بہاروں کے سوا جانے جنت میں ...

    مزید پڑھیے

    حاصل عمر رواں وہ ایک پل

    حاصل عمر رواں وہ ایک پل جس میں تھا پہلی نظر کا روپ چھل دیدہ و دل کے لیے ہیں رہنما یہ جھجک نیچی نظر ابرو پہ بل پیاس لگتی ہے تو کیوں بجھتی نہیں آپ آئے تو ہوئی الجھن یہ حل کیا برا تھا بند ہی رہتی نظر زندگی بے کیف سی ہے آج کل نامۂ اعمال ابھی بے رنگ ہے چار دن کی چاندنی جائے نہ ...

    مزید پڑھیے

14 نظم (Nazm)

    دان

    کس کی اٹھی ہے یہ ارتھی کملا سیٹھ لچھمن کی پڑوسن بیوہ سیٹھ دو گھوڑوں کی بگھی میں آتا ہے ادھر شہر کا سب سے بڑا دانی دیا لو دھنوان جس نے سونے کا چڑھایا ہے کلس مندر پر جس نے گئو شالا بھی بنوائی تھی جس کی مل میں ابھی پرسوں ہی چلی تھی گولی جس کے دروازے پہ مل جاتی ہے بھکشا لیکن بھوکی مر ...

    مزید پڑھیے

    نام و ننگ

    برتری اپنی کیا جتاتا ہے یہ کمائی تو تو بھی کھاتا ہے اتنا کہنا دلیل ہے گویا اور تو بھی اصیل ہے گویا دو شریفوں کی سن کے یہ تکرار میں کھڑا رہ گیا سر بازار اور حیرت میں ایسا غرق ہوا کالعدم ایک ایک فرق ہوا نازش اصل و رنگ کے افسوں غیرت نام و ننگ کے افسوں میں یہاں بھی سبھی قرینوں ...

    مزید پڑھیے

    بیوگ

    من میں امنگیں جی میں ترنگیں روپ انوپ جوانی دنیا ایک کہانی من کی مینا چہکی میری دنیا مہکی جھوم جھوم کر گھوم رہی تھی میرے من میں آیا پھول کی شوبھا ہے کس کارن کیسی ہے بو باس جب نہیں بھونرا پاس مٹیں امنگیں بجھیں ترنگیں من سے اٹھی ہوک دب کر رہ گئی کوک بیت گیا دن شام ہوئی پھر چھا گئی ...

    مزید پڑھیے

    ملاپ

    ولولے سینوں میں غلطاں اور رگوں میں گرم خوں جوش برنائی وفور شوق افسردہ دلی زندگی موہوم دوراہا دھندلکے اور غبار کاہش سود و زیاں سعیٔ مسلسل اور فراق زندگی کی کلفتوں میں انتظار زندگی کاہش سود و زیاں اک بحر نا پیدا کنار حاصل عمر رواں ہے آج سونے کی جھلک اور اک جھنکار میں دو بچھڑی ...

    مزید پڑھیے

    چوٹ

    اک روئے چلائے تڑپے کلپے اور کلپائے اک اک سے کہے رام کہانی دل کا درد بتائے من کی چوٹ دکھا بیچارہ سودائی کہلائے اک جھلائے طیش میں آئے بپھرے اور بل کھائے آنسو پی پی کر رہ جائے جان پہ دکھ سہہ جائے تیرے ساتھ لڑائی ٹھانے لیکن منہ کی کھائے اک چھپ چھپ کر نیر بہائے من کو یہ سمجھائے چپ چپ ...

    مزید پڑھیے

تمام