Abdul Hafeez Sahil Qadri

عبدالحفیظ ساحل قادری

اپنے نعتیہ اور حمدیہ کلام کے لئے مشہور

Known for his poems written in the praise of God and the prophet

عبدالحفیظ ساحل قادری کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    بہت کچھ محنتوں سے اک ذرا عزت کمائی ہے

    بہت کچھ محنتوں سے اک ذرا عزت کمائی ہے اندھیرے جھونپڑے میں روشنی جگنو سے آئی ہے تصدق زندگی فاقوں پہ اس کے عہد حاضر میں کہ جس نے جان دے کر آبرو اپنی بچائی ہے ہمیں انکار ہے باطل پرستوں کی قیادت سے ہماری زندگی کی ہر تمنا کر بلائی ہے خود اپنے شہر میں اپنا شناسائی نہیں کوئی نہ جانے ...

    مزید پڑھیے

    مرے دن کی طرح روشن مری ہر رات ہوتی ہے

    مرے دن کی طرح روشن مری ہر رات ہوتی ہے دعا ماں کی ہر اک موسم میں میرے ساتھ ہوتی ہے عجب دستور ہے اک یہ بھی اظہار محبت کا زباں خاموش رہتی ہے نظر سے بات ہوتی ہے تلاش رزق میں جب بھی کبھی گھر سے نکلتا ہوں مرے ہم راہ پیہم گردش حالات ہوتی ہے بھلا الزام کوئی دشمنی پر کیا رکھا جائے کہ اب ...

    مزید پڑھیے

    تصور میں بھی جس کی جستجو کرتا ہے دل میرا

    تصور میں بھی جس کی جستجو کرتا ہے دل میرا اسی سے ہجر میں بھی گفتگو کرتا ہے دل میرا ندامت سے گناہوں پر جو روتی ہیں کبھی آنکھیں انہی پاکیزہ اشکوں سے وضو کرتا ہے دل میرا تری یادوں کے خنجر ذہن کو جب چاک کرتے ہیں اسے جھوٹی تسلی سے رفو کرتا ہے دل میرا جسارت دیکھنے کی جس کو کوئی بھی ...

    مزید پڑھیے

    احساس عشق دل کی پناہوں میں آ گیا

    احساس عشق دل کی پناہوں میں آ گیا بادل سمٹ کے چاند کی باہوں میں آ گیا اظہار عشق میں نے کسی سے نہیں کیا اور بے سبب جہاں کی نگاہوں میں آ گیا وہ مسکرا کے دیکھ رہے ہیں مری طرف اتنا اثر تو اب مری آہوں میں آ گیا کیا پوچھتے ہو عزم سفر کی کرامتیں منزل کا نقش خود مری راہوں میں آ گیا ہیں ...

    مزید پڑھیے

    لیتا ہوں اس کا نام بھی آہ و بکا کے ساتھ

    لیتا ہوں اس کا نام بھی آہ و بکا کے ساتھ کتنا حسین رشتہ ہے میرا خدا کے ساتھ اس کی قبولیت میں کوئی شک نہیں رہا بھیجے ہیں ہم نے اشک بھی اب کے دعا کے ساتھ بجھتے ہوئے چراغ کو ہاتھوں میں لے لیا اس بار بازی جیت لی میں نے ہوا کے ساتھ آ کے بچا لے موت مجھے زندگی سے تو کتنی گزاروں اور میں اس ...

    مزید پڑھیے

تمام