Abdul Ghafoor Nassakh

عبد الغفور نساخ

کلاسکی طرز و اسلوب کے ممتاز شاعر،اپنے تذکرہ "سخن شعرا" کے لیے معروف

Prominent poet of classical mould from Nengal, known for his 'Tazkira 'Sukhan-e-Shoara'.

عبد الغفور نساخ کی غزل

    جدا ہو کے ہم سے بتوں سے ملا دل

    جدا ہو کے ہم سے بتوں سے ملا دل بھلا دل بھلا دل بھلا دل بھلا دل وہ کیوں خوش نہ ہوں لے کے مجھ سے مرا دل کہ ان کا تو ہم جنس ہے بے وفا دل نہایت ہی نازک ہے ڈر ہے نہ ٹوٹے دبا کر وہ مٹھی میں کیوں لے گیا دل ہوئے صید سب تیرے ہی ناوک افگن ہما باز شاہیں کبوتر عنادل نہ ہو دل کے ملنے پہ مغرور ...

    مزید پڑھیے

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا وہ دل نہیں رہا وہ زمانہ نہیں رہا کیا ذکر مہر اس کی نظر میں ہے دل وہ خوار شایان جور و ظلم دل آرا نہیں رہا جھگڑا مٹا دیا بت کافر نے دین کا اب کچھ خلاف مومن و ترسا نہیں رہا عشاق و بوالہوس میں نہیں کرتے وہ تمیز واں امتیاز نیک و بد اصلا نہیں رہا کیوں ...

    مزید پڑھیے

    ظاہراً موت ہے قضا ہے عشق

    ظاہراً موت ہے قضا ہے عشق پر حقیقت میں جاں فزا ہے عشق دیتا ہے لاکھ طرح سے تسکین مرض ہجر میں دوا ہے عشق تا دم مرگ ساتھ دیتا ہے ایک محبوب با وفا ہے عشق دیکھ نساخؔ گر نہ ہوتا کفر کہتے بے شبہ ہم خدا ہے عشق

    مزید پڑھیے

    جس نے تری بے باک ادا کو نہیں دیکھا

    جس نے تری بے باک ادا کو نہیں دیکھا واللہ کہ آنکھوں سے فضا کو نہیں دیکھا کیوں مجھ کو سنائے نہ بھلا قصہ جنت واعظ نے ترے مہر و وفا کو نہیں دیکھا افسوس کہ سن ہی کے ابھی ہنستے ہو افسوس تم نے جو اگر آہ و بکا کو نہیں دیکھا گھبرائے ہوئے پھرتی ہے کیوں میرے طرح سے تاثیر نے کیا میری دعا کو ...

    مزید پڑھیے

    نقش دل ہے ستم جدائی کا

    نقش دل ہے ستم جدائی کا شوق پھر کس کو آشنائی کا چکھتے ہیں اب مزا جدائی کا یہ نتیجہ ہے آشنائی کا ان کے دل کی کدورت اور بڑھی ذکر کیجیے اگر صفائی کا دیکھ تو سنگ آستاں پہ ترے ہے نشاں کس کی جبہہ سائی کا تیرے در کا گدا جو ہے اے دوست عیش کرتا ہے بادشائی کا دختر رز نے کر دیا باطل مجھ کو ...

    مزید پڑھیے