پاکستان کہانی
ہم کالج کے پرانے ہال کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے۔ لکڑی کی چوڑی پرانی سیڑھیوں پہ تھپ تھپ بے شمار قدموں کی چاپ تھی۔کتابیں کاپیاں ہاتھوں میں پکڑے، آگے پیچھے باتیں کرتے، ہنستے کھیلتے ہم چڑھے جارہے تھے۔ دگڑ دگڑ لکڑی کے تختوں پہ ہمارے قدم بج رہے تھے۔پرانے ہال کمرے کی اونچی چھت اور دور دور ...