عباس عراقی کی غزل

    کفن باندھے ہوئے سر پر یہاں احرار بیٹھے ہیں

    کفن باندھے ہوئے سر پر یہاں احرار بیٹھے ہیں جلا کر اپنے ہاتھوں سے یہ سب گھر بار بیٹھے ہیں صبا تو چھیڑتی ہے بے سبب اس دل شکستہ کو کہ جی میں عشق کا ہم تو لیے آزار بیٹھے ہیں انا معدوم ہے ان کی جو ذلت مول لیتے ہیں کہ لے کر اپنی عصمت کو سر بازار بیٹھے ہیں زمانہ ہو گیا شاطر عراقیؔ پاس ...

    مزید پڑھیے

    شدت درد نہانی اور ہے

    شدت درد نہانی اور ہے ان کی مجھ سے کھینچا تانی اور ہے ہم سبک سر بھی جو ہو کر رہ گئے اس پہ ان کی سرگرانی اور ہے کچھ بھی ہو اپنا بنا لیں گے تجھے ہم نے اپنے دل میں ٹھانی اور ہے اور ہے ان کا تقاضا دیکھیے بات قاصد کی زبانی اور ہے ہے عراقیؔ تجھ کو کس کا انتظار چند گھڑیوں کی کہانی اور ...

    مزید پڑھیے

    تسکین دل جو پائے تو پھر اضطراب کیا

    تسکین دل جو پائے تو پھر اضطراب کیا مجھ کو پتہ نہیں کہ گنہ کیا ثواب کیا تقدیس عشق پر نہ کوئی حرف آ سکے بھٹکے جو راہ سے تو پھر ایسا شباب کیا ہم جام کے اسیر نہیں غور سے یہ سن آنکھوں سے پی نہ جائے تو پھر وہ شراب کیا وہ سامنے ہیں اور زباں ہے مری خموش نیچی نگاہ میں ہیں سوال و جواب ...

    مزید پڑھیے

    نور تیرا ہی جا بجا پایا

    نور تیرا ہی جا بجا پایا کہیں چھپ کر کہیں کھلا پایا زخم دل مل گیا زہے قسمت ساری محنت کا یہ صلہ پایا سادہ دل سادگی طبیعت میں درد سینے کا من چلا پایا آدمیت ہوئی ہے دور اب تو سب کا ایماں ملا جلا پایا جان کیا چیز ہے کروں قرباں دل میں تیرا ہی نقش پا پایا

    مزید پڑھیے

    مجھے بے رخی پہ تیری اگر اختیار ہوتا

    مجھے بے رخی پہ تیری اگر اختیار ہوتا تو میں بزم سے نہ اٹھتا نہ میں شرمسار ہوتا یہی آرزو تھی میری ترے در پہ جان دے دوں تری رہ گزر میں ظالم مرا اک مزار ہوتا دل ناصبور میں بس یہی اک ہوس ہے باقی مری زیست کا فسانہ کہیں یادگار ہوتا جو قفس میں آ گئے ہم کریں غیر چارہ سازی اے نصیب کوئی ...

    مزید پڑھیے

    درد دل کے ساتھ ہے زخم جگر کس سے کہوں

    درد دل کے ساتھ ہے زخم جگر کس سے کہوں بن گئی ہے عاشقی بھی درد سر کس سے کہوں مر رہا ہوں جا رہا ہوں موت کی آغوش میں اف خدا ہوتی نہیں ان کو خبر کس سے کہوں آشیاں احباب نے چھینا کیا بے گھر مجھے ہائے پھر کاٹے ہیں میرے بال و پر کس سے کہوں زخم دل میں پھول ہیں گو رنگ و نکہت کچھ نہیں جیسے ہے ...

    مزید پڑھیے

    غیر سے رسم و راہ کیوں میں نے سنا دیا کہ یوں

    غیر سے رسم و راہ کیوں میں نے سنا دیا کہ یوں اس نے پکڑ کے ہاتھ سے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں مجھ کو نکما کہہ دیا میں نے کہا بھلا یہ کیوں آئنہ لے کے ہاتھ میں اس نے دکھا دیا کہ یوں مردہ دلوں میں زندگی آتی ہے کیسے عود کر رخ سے نقاب زلف کو اس نے ہٹا دیا کہ یوں پیار سے پیش آ کے جو وجہ ملال ...

    مزید پڑھیے