عباس دانا کی غزل

    اپنے ہی خون سے اس طرح عداوت مت کر

    اپنے ہی خون سے اس طرح عداوت مت کر زندہ رہنا ہے تو سانسوں سے بغاوت مت کر سیکھ لے پہلے اجالوں کی حفاظت کرنا شمع بجھ جائے تو آندھی سے شکایت مت کر سر کی بازار سیاست میں نہیں ہے قیمت سر پہ جب تاج نہیں ہے تو حکومت مت کر خواب ہو جام ہو تارہ ہو کہ محبوب کا دل ٹوٹنے والی کسی شے سے محبت مت ...

    مزید پڑھیے

    جو ہیں مظلوم ان کو تو تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں

    جو ہیں مظلوم ان کو تو تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں یہ کیسا شہر ہے ظالم کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں انا کے سکے ہوتے ہیں فقیروں کی بھی جھولی میں جہاں ذلت ملے اس در پہ جانا چھوڑ دیتے ہیں ہوا کیسا اثر معصوم ذہنوں پر کہ بچوں کو اگر پیسے دکھاؤ تو کھلونا چھوڑ دیتے ہیں اگر معلوم ہو جائے پڑوسی اپنا ...

    مزید پڑھیے

    وفاداری پہ دے دی جان غداری نہیں آئی

    وفاداری پہ دے دی جان غداری نہیں آئی ہمارے خون میں اب تک یہ بیماری نہیں آئی خدا کا شکر صحبت کا اثر ہوتا نہیں ہم پر اداکاروں میں رہ کر بھی اداکاری نہیں آئی امیر شہر ہو کر بھی نہیں کوئی تری عزت ترے حصے میں غیرت اور خودداری نہیں آئی ہماری درس گاہوں کی نظامت ایسی بگڑی ہے کتابیں پڑھ ...

    مزید پڑھیے

    نام خوشبو تھا سراپا بھی غزل جیسا تھا

    نام خوشبو تھا سراپا بھی غزل جیسا تھا چاند سے چہرے پہ پردہ بھی غزل جیسا تھا سارے الفاظ غزل جیسے تھے گفتار کے وقت رنگ اظہار تمنا بھی غزل جیسا تھا پھول ہی پھول تھے کلیاں تھیں حسیں گلیاں تھیں آپ کے گھر کا وہ رستہ بھی غزل جیسا تھا اس کی آنکھیں بھی حسیں آنکھ میں آنسو بھی حسیں غم میں ...

    مزید پڑھیے

    ظرف سے بڑھ کے ہو اتنا نہیں مانگا جاتا

    ظرف سے بڑھ کے ہو اتنا نہیں مانگا جاتا پیاس لگتی ہے تو دریا نہیں مانگا جاتا چاند جیسی بھی ہو بیٹی کسی مفلسی کی تو اونچے گھر والوں سے رشتہ نہیں مانگا جاتا دوستی کر کے ہوا سے جو جلا دیں گھر کو ان چراغوں سے اجالا نہیں مانگا جاتا اپنے کمزور بزرگوں کا سہارا مت لو سوکھے پیڑوں سے تو ...

    مزید پڑھیے

    اس کی وفا نہ میری وفا کا سوال تھا

    اس کی وفا نہ میری وفا کا سوال تھا دونوں ہی چپ تھے صرف انا کا سوال تھا اس کشمکش میں ختم ہوا رات کا سفر ضد تھی مری تو اس کی حیا کا سوال تھا سب منتظر تھے آسماں دیتا ہے کیا جواب پیاسے لبوں پہ کالی گھٹا کا سوال تھا مجبور ہم تھے اور وہ مختار تھا مگر دونوں کے بیچ دست دعا کا سوال ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2