عازم کوہلی کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    بہت عزیز تھا عالم وہ دلفگاری کا

    بہت عزیز تھا عالم وہ دلفگاری کا سکوں نے چھین لیا لطف بے قراری کا ہمیں بھی خو تھی زمانوں سے دل جلانے کی انہیں بھی شوق پرانا تھا شعلہ باری کا دلوں میں ان کے رہا اضطراب روز و شب وہ جن کے سر پہ رہا بوجھ تاج داری کا وہ جاتے جاتے مجھے اپنے غم بھی سونپ گیا عجیب ڈھنگ نکالا ہے غم گساری ...

    مزید پڑھیے

    احساس کے سوکھے پتے بھی ارمانوں کی چنگاری بھی

    احساس کے سوکھے پتے بھی ارمانوں کی چنگاری بھی اک دل سینے میں ٹوٹا سا اور فطرت میں دل داری بھی مست امنگوں کے جھونکے اور فاقہ مستی کا عالم حسرت کی تیز ہوائیں بھی امید کی آتش باری بھی دل پر کھولے اڑنے کے لئے اڑنے کا مگر امکان کہاں روکیں پیروں کی زنجیریں پنجرے کی چار دواری ...

    مزید پڑھیے

    خاک سے تھے خاک سے ہی ہو گئے

    خاک سے تھے خاک سے ہی ہو گئے آسماں کو اوڑھ کر ہم سو گئے زندگی لکھ دی خدا نے ریت پر ہم سمندر بن کے اس کو دھو گئے کس لئے اجداد کو الزام دیں ان سے جو بھی بن پڑا وہ بو گئے جستجو تھی آسمانوں کی جنہیں وہ زمیں کی گود میں گم ہو گئے کون پوچھے اک مسافر کو جہاں کارواں کے کارواں ہی کھو گئے

    مزید پڑھیے

    نیلا امبر چاند ستارے بچوں کی جاگیریں ہیں

    نیلا امبر چاند ستارے بچوں کی جاگیریں ہیں اپنی دنیا میں تو بس دیواریں ہیں زنجیریں ہیں رشتے ہیں پرچھائیں جیسے امیدیں ہیں سرابوں سی بنتی ہیں مٹتی ہیں پل پل یہ کیسی تصویریں ہیں بڑھ کر ہیں شیطانوں سے بھی انسانوں کے کام یہاں ہونٹوں پر پھولوں سی باتیں ہاتھوں میں شمشیریں ہیں یہ ...

    مزید پڑھیے

    کدھر کا تھا کدھر کا ہو گیا ہوں

    کدھر کا تھا کدھر کا ہو گیا ہوں مسافر کس سفر کا ہو گیا ہوں خدا اس کو سدا پر نور رکھے میں تارا جس نظر کا ہو گیا ہوں دھرے جائیں گے سب الزام مجھ پر میں حصہ ہر خبر کا ہو گیا ہوں مجھے عیاریاں سب آ گئی ہیں میں اب تیرے نگر کا ہو گیا ہوں تری نظروں کے اک فرمان ہی سے میں قیدی عمر بھر کا ہو ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    وفا اور عشق کے رشتے بڑے خوش رنگ ہوتے ہیں

    وفا اور عشق کے رشتے بڑے خوش رنگ ہوتے ہیں ادائیں دل کشا ان کی رسیلے ڈھنگ ہوتے ہیں کسی موسم کسی رت میں کسی بھی شاخ پر اکثر یہ ننھی کونپلیں بن کر چمن آباد کرتے ہیں سکوں دیتے ہیں ذہنوں کو دلوں کو شاد کرتے ہیں خدا جانے یہ پروانے یہ مستانے یہ دیوانے مروت کی محبت کی عبادت کی بلندی سے کسے ...

    مزید پڑھیے