بیل کیا چیز ہے گدھا کیا ہے
بیل کیا چیز ہے گدھا کیا ہے بے وقوفی کی انتہا کیا ہے عشق کر لو سمجھ میں آئے گا ''ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے''
مزاحیہ شاعروں میں شامل، ’انداز بیاں‘ نام سےشاعری کا مجموعہ شائع ہوا
A poet of humour; published a collection of poems 'Andaaz-e-Bayaan'
بیل کیا چیز ہے گدھا کیا ہے بے وقوفی کی انتہا کیا ہے عشق کر لو سمجھ میں آئے گا ''ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے''
مشاعروں میں ہوا ہوٹ جو مسلسل میں تو ایک شخص یہ بولا تو مسخرا بن جا اگر تو لوٹنا چاہے مشاعرے آثمؔ تو چھوڑ چھاڑ کے سب کچھ تو شاعرہ بن جا
عاشقوں کی تو ہے بھر مار ترے کوچے میں روز ہے گرمئ بازار ترے کوچے میں آ ذرا دیکھ تو نیچے تو اتر کر ظالم جمع ہیں تیرے خریدار ترے کوچے میں
سلسلے اونچے خیالات سے جوڑے ہم نے جانور لاغر و کمزور نہ چھوڑے ہم نے مدرسے کے لئے پیسہ تھا کمانا یوں ہی بھینس تو بھینس ہے کٹوا دیئے گھوڑے ہم
اگر مل گئی حور جنت میں مجھ کو تو نخرہ بھی اس کا اٹھانا پڑے گا یہاں موت دیتی ہے انساں کو چھٹی وہاں جانے کب تک نبھانا پڑے گا
جب ہٹائی اس نے چہرے سے نقاب آرزوؤں کے گھروندے ڈھ گئے میں تو چالیس کا ہوں اور پچپن کی وہ ''دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے''