ظالم دم نزع نہ آیا افسوس
ظالم دم نزع نہ آیا افسوس افسانۂ غم نہ سننے پایا افسوس تھی جذبۂ دل سے ہم کو آسیؔ امید افسوس عجب فریب کھایا افسوس
لکھنؤ کے ممتاز شاعر اور عالم، داغ اور ناطق گلاوٹھی کے شاگرد۔ غالب اور حافظ کے کلام کی شرح و ترجمہ کیا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی قدیم شاعرات کا تذکرہ بھی مرتب کیا
A prominent poet and scholar of Lucknow, a disciple of Dagh and Natiq Gulawathhi, known for his annotations of Ghalib and Hafiz, and editing the works of the earliest women poets of Urdu
ظالم دم نزع نہ آیا افسوس افسانۂ غم نہ سننے پایا افسوس تھی جذبۂ دل سے ہم کو آسیؔ امید افسوس عجب فریب کھایا افسوس
باتوں میں تو اختیار شیرینی کر اظہار نیاز و عجز و مسکینی کر خواہش ہو جو آنکھوں میں جگہ پانے کی اے مردم دیدہ ترک خود بینی کر
الفت میں مرے تو زندگی ملتی ہے غم لاکھ سہے تو ایک خوشی ملتی ہے ہر شمع کو بزم دہر میں اے آسیؔ جلنے ہی کے بعد روشنی ملتی ہے