ذرا دھوپ اس سل کو چھو لے میاں
ذرا دھوپ اس سل کو چھو لے میاں یہی برف ہو جائے آب رواں ہری گھاس جنگل نہیں چھوڑتی ہوا شہر کی لاکھ ہو مہرباں دھنی روئی صورت اڑے اعتبار ردائے تعلق ہوئی دھجیاں سمندر مرے یار پتھرا گیا کہ ہیں ریت میں دفن بینائیاں
ذرا دھوپ اس سل کو چھو لے میاں یہی برف ہو جائے آب رواں ہری گھاس جنگل نہیں چھوڑتی ہوا شہر کی لاکھ ہو مہرباں دھنی روئی صورت اڑے اعتبار ردائے تعلق ہوئی دھجیاں سمندر مرے یار پتھرا گیا کہ ہیں ریت میں دفن بینائیاں
جو ناشنیدہ رہے لفظ آج بولیں گے شگوفہ ہائے تخیل زبان کھولیں گے بلند ٹیلے ابھی درمیان پردہ ہیں ہوا اک آئے گی سب اس کے ساتھ ہو لیں گے قدیم اونچی عمارات پر نسب کتبے زمیں پہ آئیں تو سوچوں میں قند گھولیں گے نہ حادثات کی چادر سے ڈھک سکے اسباب پرند جا کے بلندی پہ بھید کھولیں گے جہاں ...
دھرتی کی زباں سوکھ گئی زرد ہوئی گھاس آکاش سے امسال اترتی ہے فقط پیاس آباد ہوئی شام کی رونق مرے گھر میں سڑکوں پہ بھٹکنا مجھے کیوں آئے گا اب راس ہاتھوں میں ہے فرصت کہ گتھا زیست کا لچھا یاروں کا سر شام ہوا لان پہ اجلاس اب جاؤں کہاں چھت سے ٹپکتی ہیں بلائیں اب کس کا بھروسا ہوا گھر ...
بدن پہ گھاس ہری قرب کی اگاتا ہے یہ نیل روز نئے سامری بلاتا ہے ہماری پیاس بھی ہے بھید کھولنے والی وہ پانیوں کو سیہ ریت میں چھپاتا ہے ہرن کی آنکھ میں پھیلا ہرا بھرا جنگل دمکتی دھوپ پہ کلکاریاں لگاتا ہے سکوں کی اور جھپٹتی ہیں بوڑھی چیلیں پھر نکیلی کرچیاں ہر راستہ اگاتا ...
صدیوں سے شب و روز یہی سوچ رہا ہوں میں کون خدا کون ہے میں بھول گیا ہوں ایسے میں امنگیں ہی ذرا ساز اٹھائیں دہلیز پہ پھر سے میں ارادوں کی کھڑا ہوں ہر چند بھٹکنا پڑا بازار میں برسوں ہر شکل کی تصویر مگر کھینچ چکا ہوں آئے نہ یقیں آئے کسی اور کو مجھ پر صحرائے خموشی میں بہت دیر پھرا ...