Aarif Akhtar Naqvi

عارف اختر نقوی

عارف اختر نقوی کی غزل

    روش عصر سے انکار بہت مشکل ہے

    روش عصر سے انکار بہت مشکل ہے کرب احساس کا اظہار بہت مشکل ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ میں بولوں ہوں آواز ان کی اف یہ مجبوریٔ گفتار بہت مشکل ہے ہم سے دیوانے کہاں تاب و تپش سے ٹھہرے ڈھونڈھ لیں سایۂ دیوار بہت مشکل ہے مرا دشمن مرے اندر ہی چھپا ہے اور میں خود سے ہوں بر سر پیکار بہت مشکل ...

    مزید پڑھیے

    ہائے کس درجہ بے مکان ہوں میں

    ہائے کس درجہ بے مکان ہوں میں دو زمانوں کے درمیان ہوں میں جو لکھی جا رہی ہے کل کے لئے وہ ادھوری سی داستان ہوں میں جس کی قیمت نہیں ہے اب کوئی اس روایت کا پاسبان ہوں میں آئینہ دیکھ کر یہ سوچتا ہوں کچھ حقیقت ہوں کہ گمان ہوں میں زندگی اب تو مجھ کو جانے دے کب سے مصروف امتحان ہوں ...

    مزید پڑھیے

    کچھ نئی ہم پہ گزر جائے تو پھر شعر کہیں

    کچھ نئی ہم پہ گزر جائے تو پھر شعر کہیں بھولی بصری کوئی یاد آئے تو پھر شعر کہیں زندگی ہم کو لگے پھر سے جو انجانی سی اور گیا وقت پلٹ آئے تو پھر شعر کہیں کوئی اڑتا ہوا آنچل کوئی بکھری ہوئی زلف شعر کہنے کو جو اکسائے تو پھر شعر کہیں فکر فردا غم ایام کا چھایا ہے غبار ذہن سے دھند یہ چھٹ ...

    مزید پڑھیے

    آج بھی یاد یار باقی ہے

    آج بھی یاد یار باقی ہے عشق کا اعتبار باقی ہے زندگی کی رمق ہے ہم میں ابھی آپ کا انتظار باقی ہے یادگار جنوں ہمارے پاس دامن تار تار باقی ہے پھر رہے ہیں صلیب اٹھائے ہم ہاں ابھی وصل دار باقی ہے یہ امیدیں نہ چھین لیں حالات بس یہی اختیار باقی ہے لفظ و معنی کی وسعتوں کے ساتھ شعر کا ...

    مزید پڑھیے

    عہد الفت میں یہ خدشہ کب تھا

    عہد الفت میں یہ خدشہ کب تھا تم سے بچھڑیں گے یہ سوچا کب تھا رات آئینہ جو دیکھا تو لگا اتنا ویراں میرا چہرہ کب تھا مجھ پہ الزام لگانے والے تو مجھے ٹھیک سے سمجھا کب تھا یاد آئیں گی وہ رم جھم آنکھیں گھر سے چلتے ہوئے سوچا کب تھا اس کو نزدیک سے دیکھا عارفؔ آج جیسا ہے کل ایسا کب تھا

    مزید پڑھیے

    طلسم ہوش ربا ہے کمال رکھتا ہے

    طلسم ہوش ربا ہے کمال رکھتا ہے بدن سے عشق نہ کرنا زوال رکھتا ہے کہیں کا رہنے نہ دے گا ہمیں یہ ذہن رسا جواب جن کے نہیں وہ سوال رکھتا ہے خرد سے تھک کے ہم آتے ہیں دل کے دامن میں یہ غم گسار ہمارا خیال رکھتا ہے گرا ہے اپنی ہی نظروں میں جانے کتنی بار وہی جو آج عروج و کمال رکھتا ہے ثبوت ...

    مزید پڑھیے