عرفی کی کیا بات
یوں تو بچے اور بھی ہیں لمبے اور چوکور بھی ہیں عرفی کی کیا بات بھائی عرفی کی کیا بات کالے بادل آئیں گے ساتھ میں بارش لائیں گے برسے گی برسات بھائی برسے گی برسات عرفی کی کیا بات بھائی عرفی کی کیا بات
جدید اردو تنقید کے بنیاد سازوں میں شامل ہیں
One of the founders of modern Urdu criticism.
یوں تو بچے اور بھی ہیں لمبے اور چوکور بھی ہیں عرفی کی کیا بات بھائی عرفی کی کیا بات کالے بادل آئیں گے ساتھ میں بارش لائیں گے برسے گی برسات بھائی برسے گی برسات عرفی کی کیا بات بھائی عرفی کی کیا بات
یہ نئی پود الحفیظ و الاماں رعد ہے طوفان ہے آتش فشاں کھیلنے میں جوش پڑھنے میں خروش حرکتوں سے ان کی اڑ جاتے ہیں ہوش ناشتے کی میز پر چھین اور جھپٹ پھینک دیں چمچے رکابی دیں الٹ اور پھر تیاریاں اسکول کی شامت آئے میز کی اسٹول کی یہ گئے اور جیسے طوفان تھم گیا ایک سناٹا ہوا میں تھم ...
نمبر ایک بڑا ہی نیک کھائے کیک پئے ملک شیک نمبر دو کہے کو رو منگاؤ کو کو پلاؤ سب کو مجھے بھی دو مجھے بھی دو نمبر تین بڑی مسکین پہنے مارکین بجائے بین جائے چین نمبر چار بڑی ہوشیار ابھی پھلوار ابھی تلوار ہماری یار ہماری یار
گو رات کی جبیں سے سیاہی نہ دھل سکی لیکن مرا چراغ برابر جلا کیا جس سے دلوں میں اب بھی حرارت کی ہے نمود برسوں مری لحد سے وہ شعلہ اٹھا کیا پھیکا ہے جس کے سامنے عکس جمال یار عزم جواں کو میں نے وہ غازہ عطا کیا میرے لہو کی بوند میں غلطاں تھیں بجلیاں خاک دکن کو میں نے شرر آشنا کیا ساحل ...
تین فتنوں کا قصہ پرانا ہوا چار فتنوں کا سنیے ذرا ماجرا ایک لمبے ہیں عالم بھی فاضل بھی ہیں سچ تو یہ ہے کہ تھوڑے سے کاہل بھی ہیں شعر کا شوق بھی علم کا ذوق بھی اور گلے میں علی گڑھ کا ہے طوق بھی مرغ و ماہی کی رگ رگ سے یہ آشنا دوستوں پر فدا اور گھر سے جدا کھانے پینے کا کوئی نہیں ہے ...
میری بیٹی جب بڑی ہو جائے گی سارے گھر میں چاندنی پھیلائے گی ہر نظر میں روشنی آ جائے گی حور جنت سے نچھاور لائے گی میری بیٹی جب بڑی ہو جائے گی باپ کے دل کی کلی کھل جائے گی ماں کی نظروں میں جوانی آئے گی اور وہ تعلیم اعلیٰ پائے گی اس کی شادی کی گھڑی پھر آئے گی میری بیٹی جب بڑی ہو ...