Aadil Aseer Dehlvi

عادل اسیر دہلوی

عادل اسیر دہلوی کے تمام مواد

10 نظم (Nazm)

    خدا جانتا ہے

    خدا کی یہ باتیں خدا جانتا ہے نکلتا ہے مشرق سے کس طرح سورج فلک پر چمکتا ہے یہ چاند کیوں کر کہاں سے سمندر میں آتے ہیں طوفاں اجالا ہے کیسا یہ شمس و قمر پر خدا کی یہ باتیں خدا جانتا ہے بہاروں کا گل کو پتا کس طرح ہے ادا غنچوں کو یہ چٹکنے کی کیوں دی کہاں سے ہے آیا خزاں کا یہ موسم گھٹا ...

    مزید پڑھیے

    ہولی

    ہولی جب بھی آئے پیار کی خوشیاں لائے رنگوں کے کھیلوں میں مستی سی چھا جائے خوش ہیں دادی نانی بچوں کی نادانی پچکاری میں بھر کر پھینک رہے ہیں پانی رنگ رنگیلی ہولی چھیل چھبیلی ہولی بچے ہوں یا بوڑھے سب کی سہیلی ہولی پانی کے غبارے رنگوں کے نظارے برا نہ مانو بھیا لگتے ہیں کیا پیارے

    مزید پڑھیے

    ٹافی نامہ

    اکثر ہمارے خواب میں آتی ہیں ٹافیاں کھل جائے پھر جو آنکھ ستاتی ہیں ٹافیاں تقریب گھر میں ہو کوئی اسکول کا ہو جشن موقع ملے تو رنگ جماتی ہیں ٹافیاں کھائیں مزے مزے سے بڑے بھائی جان بھی باجی بھی خوب شوق سے کھاتی ہیں ٹافیاں ابا بھی لے کے آتے ہیں چیزیں نئی نئی امی بھی مارکیٹ سے تو لاتی ...

    مزید پڑھیے

    نماز کو چلو

    نماز کو جو جاؤ گے خدا کا قرب پاؤ گے کہیں گے تم کو نیک سب ملے گا تم کو پیارا رب اٹھو اٹھو نماز کو چلو چلو نماز کو ہے مختصر سی زندگی نہیں ہے اچھی کاہلی خدا کا اٹھ کے نام لو چلو تو سب یہ کہو اٹھو اٹھو نماز کو چلو چلو نماز کو وضو کرو وضو کرو مگر دھیان یہ رکھو وضو سے تن بھی صاف ہو وضو سے من ...

    مزید پڑھیے

    پیڑ لگائیں

    آؤ ہم جنگل کو بچائیں پیڑ نہ کاٹیں پیڑ اگائیں ہر دل میں احساس یہ رکھ دیں بات یہ ہر انساں کو بتائیں پیڑ نہ کاٹیں آگ کی خاطر ایندھن کوئی اور جلائیں خطرے میں ہیں پیڑ ہمارے خطرے سے ہم ان کو بچائیں نئی نسل کی خاطر عادلؔ آؤ ہم بھی پیڑ لگائیں

    مزید پڑھیے

تمام

1 رباعی (Rubaai)